منتخب احادیث

Page 61 of 88

منتخب احادیث — Page 61

۷۹- عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَنَاجَشُوا وَلَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَدَابَرُوا وَلَا يَبعُ بَعْضُكُمْ عَلَى بَيْعِ بَعْضٍ ، وَكُونُوا عِبَادَ اللهِ اِخْوَانًا - الْمُسْلِمُ أَخُوالْمُسْلِمِ : لَا يَظْلِمُهُ وَلَا يَحْقِرُهُ وَلَا يَخْذُلُه - التَّقْوَى هُهُنَا - وَيُشِيرُ إِلى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ بِحَسْبِ امْرِيءٍ مِّنَ الشَّرِ أَن يَحْقِرَ أَخَاهُ الْمُسْلِمَ كُلُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ حَرَامٌ دَمُهُ وَمَالُهُ وَعِرْضُهُ۔(مسلم کتاب البر والصلة باب تحريم ظلم المسلم وخذله) حضرت ابن عمر بیان کرتے ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک دوسرے سے حسد نہ کرو۔ایک دوسرے کے سودے نہ بگاڑو۔ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو۔اور بے رخی نہ کرو تم میں سے کوئی دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے۔اللہ کے بندے بھائی بھائی بن کر رہو۔ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے وہ اس پر نہ ظلم کرتا ہے نہ تحقیر کرتا ہے۔نہ رسوا کرتا ہے۔تقویٰ یہاں ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف تین دفعہ اشارہ کر کے فرمایا تقویٰ یہاں ہے۔ایک انسان کے لیے یہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کی تحقیر کرے۔ہر مسلمان کی تین چیزیں دوسرے مسلمان پر حرام ہیں۔اس کا خون۔اس کا مال اور اس کی آبرو۔عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ 61