سیکھوانی برادران

by Other Authors

Page 20 of 20

سیکھوانی برادران — Page 20

36 آپ مولا نا قمر الدین صاحب کے والد اور مولانا جلال الدین شمس صاحب کے چچا تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اولین اور مخلصین رفقاء میں سے تھے۔حلیہ مبارک آپ مضبوط جسم والے تھے۔داڑھی درمیانی تھی۔رنگ گندمی لیکن سفیدی غالب تھی۔پگڑی کلے کے بغیر باندھتے تھے۔سادہ دیسی جوتے پہنتے تھے۔نیز کھلا کوٹ بھی پہنا کرتے تھے۔اللہ تعالیٰ ان بزرگوں کو جنت الفردوس میں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے کہ انہوں نے ابتداء میں باوجود مخالفتوں اور مشکلات کے مسیح الزمان کو پہچانا اور اس کے در پر دھونی جمائے رکھی اور برکات کو سمیٹتے رہے۔اے خدا! تو ان سب برکات کا ہمیں بھی حقیقی وارث بنے کی توفیق عطا فرما اور مسیح پاک علیہ السلام کے بعد ہمیں ہمیشہ خلیفہ وقت کا سچا اور حقیقی جان شار بنے رہنے اور مقبول خدمات بجالاتے رہنے کی توفیق عطا فرما تا چلا جا تا ہم بھی تیری رضا حاصل کرنے والے بن جائیں۔امین یا رب العالمین طبع۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اول