سیکھوانی برادران — Page 1
صرف احمدی احباب کی تعلیم و تربیت کے لئے سیکھوانی برادران ( حضرت میاں جمال الدین صاحب سیکھوانی حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوانی وحضرت میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی ) تصنيف منیر الدین شمس سیکھوانی برادران (حضرت میاں جمال الدین صاحب سیکھوانی حضرت میاں امام الدین صاحب سیکھوانی وحضرت میں خیرالدین صاحب سکھوانی وہ خاندان بہت ہی خوش قسمت ہوتے ہیں جنہیں اجتماعی طور پر کسی سچائی کو قبول کرنے کی سعادت نصیب ہو۔اس طرح ایک تو وہ آپس کی محبتوں کو قائم رکھتے ہیں اور دوسرے مل کر اس سچائی کے اظہار کے لئے کوشش اور جدو جہد کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔سیکھوانی بھائی بھی ایسے ہی ایک خاندان کی لڑیوں سے تھے۔جنہوں نے حضرت مسیح موعود کو مانا۔آپ کے پیغام کو تکریم دی اور باہم مل کر اس راہ میں پوری تندھی اور محنت کے ساتھ خدمات پیش کر دیں۔اللہ تعالیٰ ان پاک بزرگوں کو اپنی رحمت کے سایوں میں رکھے اور ان کی پاک نسلوں کو اپنے آباء واجداد کی ہی طرح دین کا سچا خادم بنائے۔والسلام خاکسار