سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 41 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 41

باب دوم ولادت، بچپن، جوانی سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے آنحضور علی ایم کے ابتدائی حالات یعنی ولادت باسعادت، رضاعت و ایام طفولیت جوانی اور شادی کے حالات و واقعات پر مختلف پہلووں سے روشنی ڈالی ہے اس باب میں ولادت تا قبل نزول وحی کے حالات بیان کئے گئے ہیں۔ولادت با سعادت: کتب تاریخ و سیرت میں آپ صلی للی کم کی ولادت و بچپن کے متعلق جو کچھ بیان کیا گیا ہے ان واقعات سے آپ نے اپنی تحریرات و فرمودات میں سیرت کے نہایت اعلیٰ پہلووں کو منکشف فرمایا ہے۔ایک جگہ آپ فرماتے ہیں۔” وہی خدا جو تجھے دیکھتا ہے جب تو دعا اور دعوت کے لئے کھڑا ہوتا ہے وہی خدا جو تجھے اسوقت دیکھتا تھا کہ جب تو تخم کے طور پر راستبازوں کی پشتوں میں چلا آتا تھا۔یہاں تک کہ اپنی بزرگ والدہ آمنہ معصومہ کے پیٹ میں پڑا“ ( تریاق القلوب روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 281) بر ہمو سماج کے ایک پر چارک نے آنحضور صلی اللی نام کی سیرت کے متعلق ایک کتاب بعنوان، سوانح عمری حضرت محمد صاحب تحریر کی جس میں انہوں نے عموماً بہت اچھے رنگ میں سیرت النبی صلی علی ایم کے واقعات درج کئے ہیں۔آپ نے اس کتاب کو پسند فرمایا اور اسکے متعلق فرمایا کہ ”مولف کتاب نے اپنی دیانت داری اور انصاف پسندی اور حق گوئی اور بے تعصبی کا عمدہ نمونہ دکھلایا ہے“ (روحانی خزائن جلد 23 چشمہ معرفت صفحہ 255) حضور نے بطور نمونہ اس کتاب کی چند تحریرات کو چشمہ معرفت میں درج فرمایا ہے۔ان منتخب حصوں میں ایک جگہ درج ہے۔غرض جس وقت عرب کی یہ حالت تھی جو اوپر مذکور ہوئی تب حضرت محمد صاحب عرب کے ایک مشہور اور معروف قبیلہ قریش کی شاخ بنی ہاشم میں پیدا ہوئے اور چونکہ آپ کے والدین بچپن میں ہی فوت ہو چکے تھے اس لئے آپ کو اس قدر تعلیم پانے کا بھی موقعہ نہ ملا کہ وہ ماں باپ کے زیر سایہ اپنی 41