سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 38 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 38

سیدہ آمنه : عبد اللہ اور آمنہ کی شادی کے بارے میں بھی تفصیل سے روایات ملتی ہیں کہ دونوں کے بزرگوں کی رضامندی اور اس زمانہ کے معروف طریق کے مطابق نکاح ہوا۔سیدہ آمنہ سید الکونین صلی میں کمی کی ماں نہایت نیک پارسا خاتون تھیں۔کشف والہام پانے والی خاتون تھیں روایات میں درج ہے کہ حضرت آمنہ نے آنحضور صلی یک کم کی ولادت سے قبل خواب دیکھا کہ انکے بطن سے نور نکلا ہے جس نے اکناف عالم کو منور کر دیا ہے۔(38) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے بھی سیدہ آمنہ کے ملہمہ ہونے کی تصدیق ان الفاظ میں فرمائی ہے: ” یہی مثیل موسیٰ تھا جسکا نام محمد ہے۔اس نام کا ترجمہ یہ ہے کہ نہایت تعریف کیا گیا۔خدا جانتا تھا کہ بہت سے نافہم مذمت کرنے والے پیدا ہوں گے اس لئے اس نے اس کا نام محمد رکھ دیا۔جبکہ آنحضرت شکم آمنہ عفیفہ میں تھے تب فرشتہ نے آمنہ پر ظاہر ہو کر کہا تھا کہ تیرے پیٹ میں ایک لڑکا ہے جو عظیم الشان نبی ہو گا اس کا نام محمد رکھنا“ ( تریاق القلوب۔روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 522) سیرت النبی لا بن ھشام میں روایت درج ہے کہ حین حملت (امنہ) برسول الله- فقيل لها انك قد حملت (39) بسيد هذه الامة فاذا وقع الى الارض فقُولى أعيذ باللهِ الوَاحِدِ مِن شَرِّ كُلّ حاسد ثمّ سمّيه محمد اس روایت میں فقولى أعيذ بالله الواحد) سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت آمنہ کو خدا تعالیٰ نے توحید کی تعلیم بھی سکھائی تھی۔اور وہ اسی پر قائم تھیں۔الغرض نبیوں کے سردار سید الکونین حضرت محمد مصطفی صلی للہ ہم کو جو بے انتہا فضیلتیں حاصل ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ آپ صلی علیہ ظلم کا سلسلہ آباء چاہے وہ جڑی ہو یا امہاتی ہر دور میں نیک، توحید پرست اور خدا کے مقربین سے پڑ رہا ہے۔اور آپ کے مقدس تخم میں شرک و سفاح کا شائبہ تک نہیں۔اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَ سَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيْدٌ۔38