سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 204 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 204

پیش نہیں آیا اور نہ ماننے میں کچھ بھی توقف اور تردد کیا بلکہ سنتے ہی مان گئے۔لہذا اسلام میں یہ وہ پہلا اجماع ہے جو بلا توقف انشراح صدر کے ساتھ ہوا“ عمر مبارک: ( تحفه غزنویہ روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 578،577) ”اس میں کچھ شک نہیں کہ اس وعظ صدیقی کے بعد کل صحابہ اس بات پر متفق ہو گئے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلے جتنے نبی تھے سب مرچکے ہیں اور یہ پہلا اجماع تھا جو صحابہ میں ہوا۔اور صحابہ رضی اللہ عنہم جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں محو تھے کیونکر اس بات کو قبول کر سکتے تھے کہ باوجودیکہ ان کے بزرگ نبی نے جو تمام نبیوں کا سردار ہے چوسٹھ برس کی بھی پوری عمر نہ پائی۔مگر عیسی چھ سو برس سے آسمان پر زندہ بیٹھا ہے۔ہر گز ہر گز محبت نبوی فتویٰ نہیں دیتی کہ وہ عیسیٰ علیہ السلام کی نسبت با تخصیص ایسی فضیلت قائم کرتے “ (تذکرة الشهادتين، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 23) ”سب کو معلوم ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ۶۳ سال کی عمر میں وفات پائی اور مدینہ طیبہ میں آپ کا روضہ موجود ہے۔ہر سال وہاں ہزاروں لاکھوں حاجی بھی جاتے ہیں “ (لیکچر لدھیانہ ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 260) 204