سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page xxii of 304

سیرة النبی ﷺ — Page xxii

سے سیرت النبی صلی اللہ ظلم کا ایک گلدستہ بنانے کی توفیق ملی ہے۔الحمد للہ علی ذلک۔جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے کہ بنیادی طور پر یہ حضور“ ہی کی تحریرات کا ایک مجموعہ ہے جس میں سیرت النبی صلی یک کم تر تیب زمانی از تحریرات و فرمودات سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیان کی گئی ہے اور تسلسل و ربط قائم رکھنے کی خاطر وضاحتی نوٹس بھی دیئے گئے ہیں۔نیز مقدس تحریرات کی تائید میں دیگر کتب سے حوالہ جات بھی دیئے گئے ہیں۔حضور نے متعدد مضامین ایک سے زائد جگہوں پر تحریر فرمائے ہیں لہذا ہر عنوان کے تحت بعض ارشادات اس کتاب میں درج کر دئے گئے ہیں اور اسی مضمون سے ملتے جلتے ارشادات و فرمودات کا حوالہ کلید مضامین کی فہرست میں درج کر دیا گیا ہے۔اس کتاب کی تدوین کے سلسلہ میں محترم چوہدری بادی علی صاحب نائب امیر جماعت احمد یہ کینیڈا برائے اشاعت و تصنیف کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مسودہ کو باریک بینی سے دیکھا اور رہنمائی بھی فرمائی۔اسی طرح محترم حافظ را نا منظور احمد صاحب لائبریرین جماعت احمدیہ کینیڈا نے مسودہ کی پروف ریڈنگ کی۔کتاب کی ابتدائی گرافکس مکرم حماد مبین صاحب مربی سلسلہ نے کی اور ان کے بعد مکرم فرحان احمد نصیر صاحب لائیبریرین جامعه احمد یہ کینیڈا نے کتاب کی پروف ریڈنگ اور گرافکس کا کام نہایت خوش دلی اور محنت سے مکمل کیا اور ٹائٹل پہنچ بھی تیار کیا۔جزاهم الله تعالى احسن الجزاء - اللہ تعالیٰ اس تالیف کو قبول فرمائے۔اسکی افادیت اور برکت میں اضافہ فرمائے اور قارئین کے لئے محبت رسول اور فہم سیرت النبی صلی علی ظلم میں اضافہ کا موجب ہو۔آمین۔آصف احمد خان مربی سلسلہ احمدیہ پروفیسر ( تاریخ وسیرت ) جامعہ احمدیہ کینیڈا xix