سیرة النبی ﷺ — Page 181
اسی طرح ایک اور جگہ لکھا ہے During Khusraw's reign Persia was reduced to a state of chaos۔He was killed during a revolt of his generals, his eldest son being proclaimed king۔(8) فتح خیبر : حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریرات میں اس غزوہ کے متعلق تفصیلات موجود نہیں لیکن ایک جگہ پیشگوئیوں میں ماضی کا صیغہ استعمال ہونے کے بارہ میں ایک علمی بحث کے ضمن میں اس غزوہ کا ذکر فرمایا ہے۔عن انس رضی اللہ عنہ قال قال النبی خربت خيبر۔انا اذا نزلنا بساحتِ قوم فَساء صباح المنذرين - خیبر پر فتح پانے سے پہلے آنحضرت علی ایم نے فرمایا تھا کہ خیبر خراب ہو گیا اور ہم جب کسی قوم کے صحن میں اتریں پس اس قوم کی نامبارک صبح ہے جو ڈرائی گئی۔پاس آپ نے اس جگہ ماضی کا صیغہ استعمال کیا۔اور مقصود یہ تھا کہ آئندہ خراب ہو گا“ (ضمیمه بر این احمدیہ ، روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 171) خیبر کی فتح کی پیشگوئی 5ھ میں خندق کھودتے ہوئے ہو گئی تھی۔لیکن اس کے حالات 7ء میں پیدا ہوئے۔بیان کیا جاتا ہے کہ غزوہ خیبر کے موقعہ پر آنحضور صلی علیم اپنی فوج کے ساتھ رات کے وقت خیبر کے میدان میں پہنچے اور صبح ہوتے ہی صف بندی کر لی گئی۔لیکن جنگ کا آغاز نہیں کیا۔صبح جب اہل خیبر اپنے کام کاج کے لئے نکلے تو انہوں نے اچانک اسلامی لشکر کو محاصرہ کئے ہوئے پایا۔اور انہوں نے بے ساختہ کہا محمد والله محمد خدا کی قسم محمد اپنی فوج کے ساتھ ( آپہنچے) آنحضرت صلی اللہ تم نے بلند آواز کہا خربت خيبر۔انا اذا نزلنا والخميس بساحة قوم فساء صباح المُنذَرينَ اللہ اکبر خیبر اجڑ گیا۔جب ہم کسی قوم کے آنگن میں اترتے ہیں تو وہ صبح متنبہ کی گئی قوم کے لئے بہت بری ہوتی ہے۔(9) 181