سیرة النبی ﷺ — Page 160
دشمن کو سخت کہا۔اس بارے میں صحیح بخاری کی ایک روایت ہے حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ خندق کے دن سورج غروب ہونے کے بعد آئے اور کفار قریش کو برا بھلا کہنے لگے۔انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! مجھے تو عصر کی نماز بھی نہیں ملی یہاں تک کہ سورج غروب ہونے لگا۔نبی صلی کریم نے فرمایا کہ بخدا ! میں نے بھی نہیں پڑھی۔اس پر ہم اُٹھ کر بطحان کی طرف گئے اور آپ صلی یم نے نماز کے لئے وضو کیا اور ہم نے بھی اس کے لئے وضو کیا اور سورج غروب ہونے کے بعد آپ نے عصر کی نماز پڑھی پھر اس کے بعد آپ نے مغرب کی نماز پڑھی۔( صحیح بخاری کتاب مواقيت الصلاة باب من صلى بالناس جماعۃ بعد ذهاب الوقت حدیث 596) علامہ ابن حجر عسقلانی تبخاری کی شرح فتح الباری میں فرماتے ہیں کہ ابن عربی نے اس بات کی تصریح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نماز جس سے نبی کریم ملا اللہ ہم کو روکے رکھا گیا تھا وہ صرف ایک نماز تھی یعنی نماز عصر۔اس نماز کی ادائیگی یا تو اس وقت کی گئی تھی جب مغرب کی نماز کا وقت ختم ہو گیا تھا یا یہ ہے کہ سورج کے غروب ہونے کے بعد آپ نے عصر کی نماز پڑھی تھی۔پھر اس کے بعد آپ نے مغرب کی نماز پڑھی۔فتح الباری شرح صحیح بخاری اعلامہ ابن حجر عسقلانی جلد 2 صفحہ 88،89 کتاب مواقیت الصلات باب من صلى بالناس جماعة بعد ذهاب الوقت حدیث 596) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے یہ بھی فرمایا پس آپ علیہ السلام کے اس فیصلہ کے بعد ، اس مہر ثبت کرنے کے بعد یہ چار نمازیں پڑھنے والی بھی جو حدیث ہے وہ بھی غلط ہے۔صرف عصر کی نماز کا ہوا تھا لیکن جیسا کہ میں نے کہا اُس پر بھی آنحضرت صلی علی کو اتنا دکھ تھا کہ آپ نے دشمن کو برابھلا کہا اور کہا کہ ہماری نمازیں ضائع کر دی ہیں“۔صلح حدیبیه : ( خطبات مسرور ، جلد نہم ، صفحہ 566تا568۔خطبہ جمعہ فرمودہ 18 نومبر 2011) سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے صلح حدیبیہ کے مختلف واقعات کو بیان فرمایا ہے۔اور سیرت النبی صلی ایم کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی ہے۔آپ نے بڑی وضاحت سے اس حقیقت کو کھولا ہے کہ انبیاء سے بھی بعض اوقات اجتہادی غلطی ہو سکتی ہے۔نیز یہ کہ اس قسم کی اجتہادی غلطی اگر چہ نبی اور مومنوں کے لئے تکلیف کا باعث بھی ہو سکتی ہے اور بعض مومنوں کے لئے آزمائش کا موجب بھی ہو سکتی ہے لیکن اس اجتہادی غلطی کے وقوع میں بھی حکمت الہی کار فرما ہوتی ہے اور بہت سی بھلائیاں اور برکتیں اس میں پنہاں ہوتی ہیں۔حضور نے 160