سیرة النبی ﷺ

by Other Authors

Page 141 of 304

سیرة النبی ﷺ — Page 141

کسی طرف تو منہ کرنا ہی پڑتا ہے۔پس ایک شخص تو خود اپنی خواہش سے کسی طرف کو پسند کرتا ہے اور دوسرا حکم الہی سے ایک خاص طرف منہ کرتا ہے۔بھلا بتاؤ تو سہی ان میں سے کون اچھا ہے ایک تو حکم پرست ہے اور دوسرا نفس پرست۔بایں ہمہ یہ لوگ مسلمانوں کو کعبہ پرست کہتے ہوئے شرماتے کیوں نہیں؟ پس آنحضرت میا علم کا تحویل قبلہ کرنا اسی حقیقت پر مبنی تھا کہ مسلمان خاص موقد اور توحید کے پابند ہو جاویں۔کعبہ پرستی کا وہم تک بھی ان کے دل سے نکل جاوے نہ کسی تلون اور یقین کی کمی کی وجہ سے جیسا کہ نادان آریوں کا وہم ہے کیونکہ آپ تو صاف کہتے ہیں قُلْ هَذِهِ سَبِيلِي أَدْعُو إِلَى اللَّهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي“ (يوسف: 109) ( ملفوظات [ 2003 ایڈیشن جلد 5 صفحہ 469) 141