سیرت احمد — Page 25
37 36 آمین یا اس کا مفہوم ہوتا ہے۔روایات ۲۴ ماسٹر عبد العزیز صاحب ایمن آبادی نقل خط السلام علیکم۔انشاء اللہ دعا کروں گا۔بہت توجہ کرنی چاہئے۔خدا کے وجود سے انکار جیسا اور کوئی گناہ نہیں ہے۔اس خبیث قوم کی صحبت کے اثر سے بچنا چاہئے۔نقل خط مرزا غلام احمد السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ۔اگر خواب میں لڑکی کا نام مریم معلوم ہوا ہے تو مریم ہی رکھ دیں ورنہ عائشہ رکھ دیں۔والسلام نقل خط مرزا غلام احمد عفی عنہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مجھ کو بہت خوشی ہوئی کہ آپ کی کوشش سے اس قدر شریف احمد نے ترقی کی۔میں لکھتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی بہت توجہ سے کوشش کریں۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ نقل خط السلام علیکم۔آپ خود کوشش کریں اور ناول ترک کرا دیں۔گھر میں بہت کہا جاتا ہے۔مگر استاد کی بات کا اثر بہت ہوتا ہے۔والسلام نقل خط مرزا غلام احمد السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبركاته ، شریف احمد کے لئے بہت کوشش کریں۔آپ کو بہت ثواب ہو گا۔ابھی اس کو پڑھنے کی طرف سچا اور دلی شوق نہیں۔صرف آپ کی دن رات کی کوشش سے پڑھتا ہے۔ایسا کرنا چاہئے کہ اس کے دل میں علم کا شوق پیدا ہو جائے۔یہ خدمت انشاء اللہ خدا تعالیٰ کے نزدیک موجب ثواب عظیم ہوگی۔مبلغ ایک روپیہ پہنچ گیا ہے۔جزاکم اللہ احسن الجزاء۔والسلام۔روایات ۲۵ مرزا غلام احمد عفی عنہ حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ایک دن حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ایک بادشاہ نے جو دیکھا کہ ٹیکس سے تو خرچ پورا نہیں ہو تا کچھ ملازموں کو تخفیف کر دیا۔چنانچہ تخفیف عمل میں آئی۔رات کو بادشاہ نے رویا میں دیکھا کہ 1