سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 37 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 37

سيرة النبي علي 37 37 سيرة النبي ﷺ کے جلسوں کے متعلق اہم ہدایات حضرت مصلح موعود نے 24 نومبر 1933 ء کو خطبہ جمعہ کے دوران سیرت النبی کے جلسوں کے بارہ میں درج ذیل ہدایات دیں :۔الله پرسوں انشاء اللہ تعالیٰ رسول کریم ﷺ کے حالات سے دنیا کو آگاہ کرنے اور اپنے نوجوانوں کو ان کے احسانات سے واقف کرنے کا دن آنے والا ہے۔اچھی۔اچھی چیز برے ہاتھوں میں پڑ کر خراب ہو جاتی ہے۔اور بری سے بری چیز اچھے ہاتھوں میں آ کر کچھ نہ کچھ اپنی شکل بدل لیتی ہے۔بلکہ کئی ایسی چیزیں جنہیں لوگ برا سمجھتے ہیں وہ اچھے ہاتھوں میں آکر نیکیاں اور خیر بن جاتی ہیں۔اس دن کے متعلق بھی ہمارے دوستوں کو خوب اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ اسلام کسی تصنع اور کسی ایسے ذریعے کو جو اپنی ذات میں ناجائز و نا پسندیدہ ہوا چھے کام کے لئے جائز و پسندیدہ نہیں سمجھتا۔ایسے ہی جذبات کے اظہار کے مواقع ہوتے ہیں جبکہ قوموں کے قدم لڑکھڑا جایا کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایسا پیدا کیا ہے کہ وہ ہر وقت ہی جسر صراط پر کھڑا ہے۔ذرا سی لغزش اس کو اور اس کی قوم کو کہیں سے کہیں پہنچا دیتی ہے۔شیعوں کے تعزیوں کو دیکھتے ہو ان کی کہاں سے کہاں نوبت پہنچ گئی۔غم کے اظہار کی بعض کیفیات بعض نے ظاہر کی ہوں گی۔بعد میں آنے والوں نے ان پر مبالغہ کی کوشش کی۔پھر لوگوں میں سے بعض کمزور ہوتے ہیں۔انہیں لیڈری کی خواہش ہوتی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ پہلوں سے زیادہ کام کر کے دکھائیں۔اور جب جائز حد بندی ختم ہو جائے تو چونکہ ناجائز کا ہی دروازہ کھلتا ہے اس لئے ان میں ایسی باتیں پیدا ہو گئیں۔جلد 4