سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 404 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 404

سيرة النبي عليه 404 جلد 4 یہی کہتا ہوں اور زمانہ کے لحاظ سے ابراہیم کو تقدم حاصل ہے اور بظاہر اول الْمُسْلِمِینَ وہ بنتا ہے لیکن تقدم زمانی اصل شے نہیں تقدم مقام اصل شے ہے اور اس کے لحاظ سے میں ہی اَوَّلُ الْمُسْلِمِینَ ہوں اور ابراہیم میرے بعد ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں موسوی کمالات پھر موسوی کمالات بھی آپ کے اندر پائے جاتے تھے۔جیسے سورۃ مزمل میں فرمایا گیا ہے کہ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا مگر جیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے یہ مشابہت ، مشابہت مماثلت نہیں ہے بلکہ اعلیٰ کی ادنیٰ سے مشابہت ہے۔چنانچہ رسول کریم ﷺ کو حضرت موسی کے مقابل پر جو امتیازات حاصل ہیں ان کو بھی قرآن کریم نے کھول کر بیان کیا ہے۔مثال کے طور پر مندرجہ ذیل امور کو پیش کیا جاتا ہے۔(1) خدا تعالیٰ نے موسی کی نسبت تو یہ فرمایا ہے کہ ہم نے موسی کو ایک ایسی کتاب دی جو تَفْصِيلَا لِكُلِّ شَيْءٍ تھی اور یہاں یہ فرمایا کہ مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرى وَلكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيْلَ كُلِّ شَيْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ] کہ اگر تم یہ کہتے ہو کہ موسیٰ کو جب ایک مفصل ہدایت نامہ مل گیا تو اس کے بعد اب جو تعلیم تم پیش کر رہے ہو یہ جھوٹی ہے تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ جھوٹی نہیں بلکہ پہلی کتابوں میں اس کے متعلق پیشگوئیاں موجود ہیں اور اس کے ذریعہ سے وہ پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں اور اس میں تمام احکام موجود ہیں اور یہ مومنوں کے لئے ہدایت اور رحمت کا موجب ہے۔پس جس کتاب کی خبر خود موسی کی کتاب نے دی ہے وہ بے کا رکس طرح ہوسکتی ہے۔یقینا اس میں زائد خوبیاں ہیں تبھی تو موسی کی کتاب نے اس کی امید دلائی ورنہ موسی کی کتاب کے بعد اس کی کیا ضرورت تھی۔(2) پھر موسی نے تو یہ کہا تھارَبِّ اَرِنِی اَنْظُرْ إِلَيْكَ اور خدا تعالیٰ نے اس