سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 329 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 329

سيرة النبي عمال 329 جلد 4 الله میں میرے دل سے بڑھ کر محمد رسول اللہ ﷺ کے متعلق دشمنی ہو بلکہ رسول کریم ﷺ کا نام سنتے ہی مجھے اشتعال پیدا ہو جاتا تھا۔لیکن آپ کے مبلغوں سے اسلام کی خوبیاں سن کر اب میری یہ حالت ہوگئی ہے کہ میں رات کو نہیں سوتا جب تک رسول کریم ﷺ پر درود نہ بھیج لوں۔بھلا ہماری گالیوں سے سلسلہ کی کیا خدمت ہو سکتی ہے۔اگر ہم دعا کریں کہ اے خدا! تیرا وعدہ إِنَّا كَفَيْنكَ الْمُسْتَهْزِ عین 2 سچا ہے تو آپ اس کا علاج کر اور اس وعدہ پر اعتماد رکھ کر چپ رہیں تو خدا خود ہی انتظام کرے گا۔اور اگر تم نے خود اس میں دخل دینا شروع کر دیا تو تم بیعت میں رخنہ ڈالنے والے، دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کے وعدہ کو پس پشت ڈالنے والے اور سلسلہ کو بدنام کرنے والے ( الفضل 13 مئی 1937 ء ) 66 ہو گے،، 1: مسند احمد بن حنبل جلد 2 صفحہ 436 مطبوعہ بیروت 1978ء 2: الحجر : 96