سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 18 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 18

سيرة النبي عليه 18 جلد 4 رسول کریم ﷺ کا چہرہ غمگین ہو گیا اور آپ نے فرمایا تم نے یہ کیا کیا؟ پھر جو مارے گئے ان کا خون بہا دیا گیا۔اس لئے نہیں کہ عام جنگی قوانین کے لحاظ سے یہ کوئی بری بات تھی۔ہمیشہ لوگ ایسا کرتے اور خود عرب کے لوگ کرتے بلکہ محض اس لئے کہ رسول کریم ﷺ کا نقطہ نگاہ دوسروں سے بالا تھا۔پس یا د رکھو ہماری جماعت کا مقصد فتح حاصل کرنا نہیں بلکہ دین اور اخلاق کے ذریعے فتح حاصل کرنا ہے۔“ صلى الله 66 (الفضل 16 اپریل 1933 ء ) 1:ترمذی ابواب السير باب ماجاء فى النهى عن قتل النساء والصبيان صفحه 382 حدیث نمبر 1569 مطبوعہ ریاض 1999 ء الطبعة الاولى