سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 16
سيرة النبي علي 16 جلد 4 طائف کا ابتلا حضرت مصلح موعود نے 17 مارچ 1933ء کو خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔پس تم اپنے دل کی کیفیت کو بدل ڈالو اور جیسا کہ میں نے ایک پچھلے خطبہ میں کہا تھا مومن اللہ تعالیٰ کا عاشق ہوتا ہے اپنے اندر عشق پیدا کرو۔رسول کریم ﷺ کی مثال دیکھ لو جب آپ طائف میں تبلیغ اسلام کے لئے گئے تو دشمنوں نے آپ پر پتھر برسائے۔آپ اس تکلیف کی وجہ سے لہولہان ہو گئے۔اور جب آپ آرہے تھے تو آپ کو الہام ہوا کہ اے محمد! ( ع ) اگر تو چاہے تو ابھی ان پر عذاب نازل کر کے ان کا تختہ الٹ دوں۔آپ نے فرمایا نہیں۔انہوں نے جو کچھ کیا ناواقفی کی وجہ سے کیا 1 66 ( الفضل 23 مارچ 1933 ء ) 1 : مسلم كتاب الجهاد باب ما لقى النبى له من أذى المشركين والمنافقين صفحه 801،800 حدیث نمبر 4653 مطبوعہ ریاض 1998ء