سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 201 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 201

سيرة النبي علي 201 جلد 4 لگاتا ہے یا تو ہدایت دے یا پھر اسے ایسی سزا دے کہ وہ دوسروں کے لئے عبرت کا موجب ہو۔اور جماعت احمدیہ کو اس تکلیف کے بدلہ میں جو صرف سچائی کو قبول کرنے کی وجہ سے دی جاتی ہے عزت، کامیابی اور غیر معمولی نصرت عطا کر کہ تو اَرحَمُ الرَّاحِمِینَ ہے اور مظلوموں کی فریاد کو سننے والا ہے۔اللَّهُمَّ آمِینَ۔اے سننے والوسنو! کہ میں نے اپنی طرف سے قسم کھا لی ہے اور قسم کھا کر اس عقیدہ کا اعلان کر دیا جس پر میں اول دن سے قائم ہوں۔اب احرار یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں مباہلہ سے گریز کرتا ہوں۔میں اللہ تعالیٰ سے امید کرتا ہوں کہ مباہلہ ہو یا نہ ہواللہ تعالیٰ کی نصرت اس میری قسم کی وجہ سے جماعت احمدیہ کو نصیب ہوگی اور پیش آمدہ ابتلاؤں یا آئندہ آنے والے ابتلاؤں سے ان کو نقصان نہ پہنچے گا بلکہ انہیں زیادہ سے زیادہ کامیابی حاصل ہوگی۔بے شک ابتلا خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعتوں کے لئے ضروری ہیں مگر اصل شے نتیجہ ہے جو ہمیشہ ان کے حق میں اچھا اور ان کے دشمن کے حق میں برا ہوتا ہے اور اب بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ سے یہی سلوک ہوگا۔وَ آخِرُ دَعُونَا ان الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ والسلام خاکسار میرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ قادیان 30 اکتوبر 1935ء 1: آئینہ کمالات اسلام۔روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 1645 یڈیشن 2008ء ( الفضل 2 نومبر 1935ء)