سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 190 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 190

سيرة النبي عمال 190 جلد 4 معلوم ہوتا ہے وہ عورت دل شکستہ ہو کر واپس چلی گئی۔مگر رسول کریم ﷺ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو تعلیم ملی اس کے لئے کوئی حد بندی نہیں۔اللہ تعالیٰ آنحضرت ﷺ کوفر ما تا ہے جا اور ساری دنیا کو یہ پیغام سنا دے کہ اِنِّی رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعَا م میں تم سب کی طرف اللہ تعالیٰ کا رسول بن کر آیا ہوں۔کوئی قوم ایسی نہیں جو میرے دائرہ ہدایت سے باہر ہو۔میرا دستر خوان ہر شخص کے لئے کھلا ہے جو چاہے اپنی روحانی غذا کا سامان اس سے حاصل کرے۔پس ہم میں سے کون ہے جو یہ کہے کہ خدا کی یہ آواز میرے کانوں نے نہیں سنی یا خدا تعالیٰ کا محبت بھرا ہاتھ میری طرف بڑھا یا نہیں گیا۔اور اگر خدا تعالیٰ اپنی شیریں آواز سنائے اور انسان اپنے کانوں میں روئی ڈال لے یا خدا تعالیٰ اپنا محبت بھرا ہاتھ بڑھائے اور انسان اپنے ہاتھ کو کھینچ لے تو ایسے انسان کا علاج کیا ہوسکتا ہے اور کیونکر یہ شکوہ کر سکتا ہے کہ اسے ہدایت نہیں ملی۔غیروں کو جانے دو ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ نے اس وقت اپنے تازہ کلام کے سننے کا موقع دیا ہے۔وہ خدا جس نے حرا میں رسول کریم ﷺ سے کہا کہ جا اور دنیا کو ہدایت دے، وہ خدا جس نے جبریل کی معرفت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ پیغام پہنچایا کہ اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ 4 وہ خدا جس نے غار ثور میں آنحضرت ﷺ سے یہ فرمایا کہ اپنے ساتھی سے کہہ دے ڈر کی کوئی بات نہیں اِنَّ اللهَ مَعَنَا اللہ ہمارے ساتھ ہے ، وہ خدا جس کی وحی مدینہ میں بھی جا کر نازل ہوئی اور اس نے خبر دی کہ ساری دنیا ایک دن اسلام کے جھنڈے کے نیچے جمع ہونے والی ہے اور قیصر و کسریٰ کی حکومتیں پاش پاش ہو جائیں گی کیا اسی خدا نے دوبارہ ہمیں آواز نہیں دی ؟ اور کیا وہی شیریں آواز ایک بار پھر ہمارے لئے بلند نہیں کی گئی ؟ وہ پیاری آواز جس کی ایک ایک سُر کے اندر ہزاروں محبتیں بھری ہوئی تھیں ایسی اعلی محبتیں کہ جو انسان کے دل کو عشق کے جذبات سے لبریز کر دیتی ہیں ہمارے لئے پھر بلند کی گئی اور اُسی شان کے ساتھ بلند کی گئی جس شان کے ساتھ وہ