سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 183 of 529

سیرت النبی ﷺ (جلد چہارم) — Page 183

سيرة النبي علي 183 جلد 4 خانہ کعبہ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے تو احمدی خوش ہوں گے وہ جھوٹ بولتا ہے، وہ افتر ا کرتا ہے اور وہ ظلم و تعدی سے کام لے کر ہماری طرف وہ بات منسوب کرتا ہے جو ہمارے عقائد میں داخل نہیں اور ہم اس شخص سے کہتے ہیں لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ قادیان کو خدا تعالیٰ نے دنیا میں اس لئے قائم کیا ہے کہ تا مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ کی عظمت کو اس کے ذریعہ دوبارہ قائم کیا جائے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے اس لئے بھیجا کہ تا آپ رسول کریم ﷺ کی اس عزت کو جو لوگوں کے قلوب سے محو ہو چکی تھی دوبارہ قائم کریں اور آپ کے نام کی بڑائی ظاہر صلى الله کریں۔ہم رسول کریم ﷺ پر ایمان لا کر خدا تعالیٰ کے منکر نہیں ہو جاتے اسی طرح رسول صلى الله ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام پر ایمان لا کر رسول کریم ﷺ کے باغی نہیں ہو جاتے۔پھر ہم مدینہ منورہ کی عزت کر کے خانہ کعبہ کی ہتک کرنے والے نہیں ہو جاتے۔اسی طرح ہم قادیان کی عزت کر کے مکہ معظمہ یا مدینہ منورہ کی تو ہین کرنے والے نہیں ہو سکتے۔خدا تعالیٰ نے ان تینوں مقامات کو مقدس کیا اور ان تینوں مقامات کو اپنی تجلیات کے اظہار کے لئے چنا۔بیت اللہ کو خدا تعالیٰ نے حج کے لئے چنا جس کے سوا اس دنیا میں قیامت تک اور کوئی حج کی جگہ نہیں۔مدینہ منورہ کو خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کی ذات کے لئے چنا۔اور اب خدا تعالیٰ نے رسول کریم ﷺ کے دوسرے روحانی ظہور کے لئے اور اپنے مسیح و مہدی کے مقام صلى الله نزول کے لئے قادیان کو چنا۔نہ حج کسی اور جگہ پر کیا جا سکتا ہے نہ رسول کریم علی دوبارہ دنیا میں آسکتے ہیں اور نہ کسی اور شہر کو آپ کی جائے سکونت ہونے کا فخر حاصل ہو سکتا ہے اور نہ مسیح و مہدی اب دوبارہ آسکتے ہیں۔پس ان دو بستیوں کو چھوڑ کر قادیان کے برابر دنیا کی اور کوئی بستی نہیں۔لیکن مکہ و مدینہ قادیان سے بھی بلند شان رکھنے والے ہیں۔جس خدا نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے غیرت دکھائی تھی اُسی خدا