سیرت النبی ﷺ (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 16 of 536

سیرت النبی ﷺ (جلد سوم) — Page 16

سيرة النبي علي 16 جلد 3 عورتوں کو غلامی سے نجات دلانے والا نبی رسول کریم ﷺ کی سیرت اور شان کے حوالہ سے 12 جون 1928 ء کو الفضل کا ایک ضخیم خاتم النبیین نمبر شائع ہوا۔یہ نمبر ممتاز علمائے سلسلہ،مشہور غیر از جماعت زعماء اور غیر مسلموں کے مضامین پر مشتمل تھا۔ادارہ الفضل کی خواہش پر اس خاص نمبر کے لئے حضرت مصلح موعود نے درج ذیل مضمون رقم فرمایا:۔أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ میں بھی الفضل کے خاص نمبر کے لئے مضمون لکھوں۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اس نمبر میں جو رسول کریم علیہ کے اعلیٰ درجہ اور ارفع شان کے اظہار کے لئے شائع ہونے والا ہے مضمون لکھنا ایک ثواب کا کام ہے۔پس با وجود اس کے کہ ان دنوں میں سخت عدیم الفرصت ہوں اور پھر ساتھ ہی بیمار بھی ، ایک مختصر سا مضمون لکھنا ضروری سمجھتا ہوں۔رسول کریم ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو ایسا شاندار ہے کہ انسان حیران رہ جاتا ہے کہ میں کس پہلو کو اختیار کروں اور کس کو چھوڑوں۔اور انتخاب کی آنکھ خیرہ ہو کر رہ جاتی ہے لیکن میں اس زمانہ کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے مضمون کے لئے آپ کی زندگی کے احسن حصہ کو لیتا ہوں کہ کس طرح آپ نے دنیا کو اس غلامی سے نجات دلائی ہے جو ہمیشہ سے دنیا کے گلے کا ہار ہو رہی تھی اور وہ عورتوں کی غلامی