سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 85
سيرة النبي علي 85 جلد 2 گزرتا ہے تو صاف ہو جاتا ہے اسی طرح رسول کریم عے پر آ کر جو برا اثر پڑتا وہ آپ کے ذریعہ نیک ہو جاتا۔یا اس کی مثال گنے پہیلینے والے بیلینے کی ہے کہ جب اس میں گنا رکھا جاتا ہے تو رس ایک طرف نکل آتی ہے اور چھلکا دوسری طرف گر پڑتا ہے۔اسی طرح رسول کریم ﷺ پر جب کوئی ایسی بات پڑتی جو پاک نہ ہوتی اس کی ناپا کی علیحدہ ہو جاتی اور باقی پاک رہ جاتی اور اسی کا نام آپ نے یہ رکھا ہے کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے۔غرض شیطانی تحریکوں کو بھی نیک استعمال کیا جاسکتا ہے۔“ ملائکۃ اللہ صفحہ 100 101 مطبوعہ قادیان بار دوم ) 1: السيرة الحلبية جلد 2 صفحہ 128 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى 2: مسلم كتاب صفات المنافقين باب تحريش الشيطان صفحہ 1225 ،1226 حدیث نمبر 7110 مطبوعہ ریاض 2000 ء الطبعة الثانية