سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 78

سيرة النبي عالم 78 جلد 2 شرک سے پاک نبی حضرت مصلح موعود نے دسمبر 1920 ء میں پروفیسر رام دیو کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے ایک مضمون رقم فرمایا جس میں آپ نے تحریر فرمایا:۔”میرا اس بات پر بھی یقین ہے کہ بعثت کے بعد تو الگ رہا بعثت سے پہلے بھی رسول کریم ﷺ نے ایک آن کے لئے بھی اللہ تعالیٰ کا شریک کسی کو نہیں بنایا اور جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ نے بھی مشرکوں کے کہنے سے ان کے تین دیوتاؤں کو مان لیا وہ تاریخ سے ناواقف اور حقیقت سے جاہل ہیں۔وہ اپنے دعوی کا ثبوت پیش کریں تو ہم باہر سے نہیں خود ان کے دیئے ہوئے دلائل سے ہی ان کے دعویٰ کا باطل ہونا ثابت کر دیں گے۔إِنْشَاءَ اللَّهُ تَعَالَی (الفضل 13 دسمبر 1920ء )