سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 76 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 76

سيرة النبي عمال 76 جلد 2 کسوف و خسوف کے متعلق حضور ﷺ کی تعلیم حضرت مصلح موعود نے اپنے لیکچر فرمودہ 127اکتوبر 1920 ء برموقع چاند گرہن قادیان میں تقریر کرتے ہوئے رسول کریم ﷺ کی کسوف و خسوف سے متعلق تعلیم بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔یہی دیکھو گرہن کی حالت ہے۔دنیا میں ستاروں کے متعلق قسم قسم کے خیالات ہیں۔بعض ایسی قومیں ہیں جو انہیں معبود کہتی ہیں۔بعض نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ ان کا تعلق بڑے بڑے آدمیوں سے ہوتا ہے اور ان میں تغیر کسی بڑے انسان کے تغیرات سے ہوتا ہے۔اس قسم کے خیالات کو سامنے رکھ کر جب ایک مومن اور مسلمان دیکھتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے کس طرح ان اوہام باطلہ سے اسے نکال کر اصل اور صحیح حقیقت بتا دی تو اس کا دل خوشی سے بھر جاتا ہے۔دنیا میں دیکھا گیا ہے اگر کسی کو کوئی چھوٹی سی علمی بات معلوم ہو جائے تو اسے بہت زیادہ خوشی ہوتی ہے لیکن جس کو یہ معلوم ہو کہ جو کام بھی وہ کرتا ہے، جو حرکت بھی اس سے سرزد ہوتی ہے، جو عقیدہ بھی وہ رکھتا ہے وہ صحیح علم کی بنا پر ہے وہ کس قدر خوش ہو گا۔پس رسول کریم ﷺ نے جو تعلیم دی ہے وہ ایسی پاک اور ایسی صحیح ہے کہ اس کو دیکھ کر بے اختیار انسان کے دل سے خدا کے شکر کے کلمات نکلتے ہیں۔گرہن کے متعلق ہی دیکھو۔رسول کریم ہے کے بیٹے کی وفات کے دن جب ہوا اور لوگوں نے خیال کیا کہ اس کی وجہ بچہ کی وفات ہے تو آپ نے فرمایا یہ نہیں یہ خدا تعالیٰ کی آیت ہے جو اس کے قانون کے مطابق ظاہر ہوتی ہے1۔اس موقع