سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 48
سيرة النبي عالم 48 جلد 2 سے مسلمانوں میں بھی یہ عقیدہ داخل ہو گیا ور نہ کئی بڑے بڑے بزرگوں کا یہی عقیدہ تھا کہ حضرت عیسی فوت ہو گئے ہیں۔تو غلطی میں آ کر مسلمانوں نے یہ عقیدہ اختیار کر لیا ورنہ مجھے خیال بھی نہیں آتا کہ کوئی مسلمان جان بوجھ کر ایسا عقیدہ رکھتا۔دراصل انہوں نے اس طرف خیال ہی نہیں کیا کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔اگر انہیں علم ہوتا کہ اس 66 سے رسول کریم ﷺ کی سخت ہتک ہوتی ہے تو وہ کبھی اسے اختیار نہ کرتے۔“ 1: آل عمران: 145 ریویو آف ریلیجنز مارچ 1920 ، صفحہ 94 تا 99) 2:بخاری کتاب المغازی باب مرض النبى الله و ووفاته صفحه 757 حدیث نمبر 4454 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 3 شرح دیوان حسان بن ثابت صفحه 103 مطبوعہ بیروت 1994 الطبعة الثانية