سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 354
سيرة النبي الله 354 جلد 2 ایک زبان ہو کر سارے ہندوستان میں اس کی دھوم مچا دیں۔اور جن لوگوں سے ہمیں اختلاف بھی ہو گو ان کے خیالات کی ہم تردید کریں لیکن استہزا سے کام نہ لیں اور تذلیل نہ کریں تا کوئی شخص بھی ہمارا ہاتھ سے جاتا نہ رہے۔اخبارات کو مضبوط کرنے کی ضرورت میں نے ان اغراض کو پورا کرنے کے لئے چھ اضلاع میں مبلغ مقرر کئے ہیں اور باقی ضلعوں میں مقامی انجمنوں کے ذریعہ سے کام کروا رہا ہوں۔ان لوگوں سے علاوہ چھوت چھات کی تحریک کرنے ، تمدنی آزادی کی ترغیب دینے اور مل کر کام کرنے کی تحریص دلانے کے یہ بھی کام لیا جائے گا کہ تمام مسلم اخبارات کی اشاعت کی تحریک بھی وہ ہر جگہ کریں کیونکہ پریس کی مضبوطی قوم کی آواز کے بلند کرنے کے لئے ضروری ہے۔اُس وقت تک مسلمانوں کی ترقی مشکل ہے جب تک کہ مسلمانوں کا پریس نہایت مضبوط نہ ہو۔اور اسی طرح یہ تحریک بھی کرائی جائے گی کہ مسلمان زمیندار اور تاجر اپنا کام مسلمان وکلاء کو دیا کریں تا کہ مسلمان وکلاء آزاد ہو کر کام کر سکیں۔یہ پیشہ آزاد ہے مگر بوجہ کام کی کمی کے مسلمان وکلا ء اس طرح کام نہیں کر سکتے جس طرح کہ ہند و وکلاء کر سکتے ہیں۔عام اعلان کی ضرورت ان تمام تدابیر پر عمل کرنے کے لئے میرے نزدیک تمام اسلامی سوسائٹیوں، انجمنوں، اخباروں، رسالہ جات اور جماعتوں کی طرف سے سب سے پہلے یہ اعلان ہو جانا چاہئے کہ ہم اسلام کے عام فوائد کے معاملہ میں اپنے اختلافات سے قطع نظر کر کے آپس میں مل کر کام کیا کریں گے تا کہ عوام الناس میں بھی ادھر توجہ پیدا ہو جائے اور وہ سمجھ لیں کہ اب کام کرنے کا وقت آ گیا ہے اور یکدم سب مقامات پر عملی جدو جہد شروع ہو جائے۔ایک اہم جلسہ کی تجویز اس کا مناسب ذریعہ علاوہ اوپر کے اعلان کے جس کا میں اپنی طرف سے تو اس مضمون میں وعدہ شائع کر دیتا