سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 289
سيرة النبي علي 289 جلد 2 نے میرے پیارے کے لئے دعا کی ، آ! میں تیری دعا بھی قبول کرتا ہوں۔پس جو شخص کثرت سے درود پڑھتا ہے وہ نہ صرف آنحضرت ﷺ کے احسانوں کا اقرار کرتا ہے بلکہ اپنی دعائیں بھی قبول کرواتا ہے۔ہمیں چاہئے کہ کثرت سے آنحضرت عمر درود پڑھیں اور اس درود میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی شامل کریں۔ہم مسجدوں میں جب آئیں تب بھی درود پڑھیں اور گھروں میں جب جائیں تب بھی الله آنحضرت ﷺ پر درود پڑھیں۔“ (الفضل 11 دسمبر 1925 ء)