سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 234
سيرة النبي الله 234 جلد 2 پیدا ہوتے ہیں مگر مستقبل اس کے لئے اپنے اخفا کے پردہ میں بہت کچھ چھپائے ہوئے تھا۔اس بچہ کی والدہ کا نام آمنہ تھا اور باپ کا نام عبد اللہ اور دادا کا نام عبد المطلب۔اس بچہ کی پیدائش اس کے گھر والوں کے لئے دلوں میں دو متضاد جذبات پیدا کر رہی تھی ، خوشی اور غم کے جذبات۔خوشی اس لئے کہ ان کے ہاں ایک بچہ پیدا ہوا ہے جس سے ان کی نسل دنیا میں قائم رہے گی اور نام محفوظ رہے گا۔اور غم اس وجہ سے کہ وہ بچہ اپنی ماں کو ایک نہایت ہی محبت کرنے والے خاوند کی اور اپنے دادا کو ایک نہایت ہی اطاعت گزار بیٹے کی جو اپنے بچہ کی پیدائش سے پہلے ہی اس دنیا کو چھوڑ چکا تھا، یاد دلا رہا تھا۔اس کی شکل اور شباہت ، اس کا سادگی سے مسکرانا ، اس کا حیرت سے اس نئی دنیا کو دیکھنا جس میں وہ بھیجا گیا تھا، غرض اس کی ہر ایک بات ، اس نوجوان خاوند اور بیٹے کی یاد کو تازہ کرتی تھی جو سات ماہ پہلے اپنے بوڑھے باپ اور جوان بیوی کو داغ جدائی دے کر اپنے پیدا کرنے والے سے جا ملا تھا۔مگر خوشی ، غم پر غالب تھی کیونکہ اس بچہ کی پیدائش سے اُس مرنے والے کا نام ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو گیا۔دادا نے اس بچہ کا نام جو پیدائش سے پہلے ہی یتیم ہو چکا تھا محمد رکھا اور اس یتیم بچہ نے اپنی والدہ اور اپنے چچا کی ایک خادمہ کے دودھ پر پرورش پانی شروع کی۔م آپ ع کی پرورش مکہ کے لوگوں میں رواج تھا کہ وہ اپنے بچوں کو گاؤں کی عورتوں کو پرورش اور دودھ پلانے کے واسطے دے دیتے تھے کیونکہ وہ سمجھتے تھے کہ بچہ کی پرورش شہر میں اچھی طرح نہیں ہو سکتی اور اس طرح صحت خراب ہو جاتی ہے۔مکہ کے ارد گرد کے تمھیں چالیس میل کے فاصلہ کے گاؤں کے لوگ وقتاً فوقتاً شہر میں آتے اور بچوں کو لے جاتے اور جب وہ پال کر واپس لاتے تو ان کے ماں باپ پالنے والوں کو بہت کچھ انعام دیتے۔