سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 233
سيرة النبي الله 233 جلد 2 آنحضرت ﷺ کے حالات زندگی اور تعلیمات حضرت مصلح موعود کے قیام یورپ 1924 ء کے دوران انگلستان میں نو جوانوں صلى کی ایک انجمن نے آپ کی خدمت میں درخواست کی کہ آپ رسول کریم ﷺ کی زندگی اور تعلیم کے بارہ میں تقریر فرمائیں۔اسے قبول فرماتے ہوئے آپ نے ایک مضمون لکھا جو 28 ستمبر 1924ء کو ساؤتھ فیلڈ لندن میں بزبان انگریزی حضرت چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے پڑھا۔حضرت مصلح موعود تحریر فرماتے ہیں :۔صدر جلسہ! میرے عزیز نوجوانانِ انگلستان!! بہنو اور بھائیو!!! مجھے نہایت خوشی ہوئی ہے کہ آپ لوگوں نے مجھے اس شخص کے حالات اور تعلیم بیان کرنے کا موقع دیا ہے جو انسانوں میں سے مجھے سب سے زیادہ پیارا اور عزیز ہے اور جو نہ صرف بڑی عمر کے لوگوں کا راہنما ہے بلکہ چھوٹے بچوں کا بھی راہنما ہے۔ہر انسان کی زندگی کے کئی پہلو ہوتے ہیں اور کئی نقطہ نگاہ کو مدنظر رکھ کر اس کی زندگی کے حالات پر روشنی ڈالی جاسکتی ہے۔میں آج رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور آپ کی تعلیم کے متعلق اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے روشنی ڈالوں گا کہ نوجوان اور بچے اس سے کیا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔صلى الله آپ ﷺ کی جائے پیدائش تیرہ سو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوا کہ 20 اپریل 571ء کو عرب کے ملک میں بحیرہ احمر کے مشرقی کناروں کے قریب ساحل سمندر سے 40 میل کے فاصلہ پر مکہ نامی گاؤں میں ایک لڑکا پیدا ہوا۔ایک معمولی بچہ، اس قسم کا بچہ جس قسم کے بچے کہ دنیا میں روز