سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 194
سيرة النبي عالم 194 جلد 2 کرا دیا کرتے تھے مگر چونکہ ان کا جتھا نہ تھا اس لئے سرداری کے قابل نہ سمجھے جاتے تھے۔مگر آپ کو یہ رتبہ حاصل ہو گیا۔تو حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طفیل ایسے خاندان جو بہت ہی کمزور تھے ان کو بھی حکومت حاصل ہوگئی۔پس خدا تعالیٰ کا جب منشاء ہوتا ہے تو وہ کمزوروں کو بڑھا دیتا اور ان کے ذریعے ایسے ایسے عظیم الشان کام کراتا ہے کہ دنیاوی لحاظ سے بڑا درجہ رکھنے والے لوگ بھی نہیں کر سکتے۔اور نبیوں کے آنے کی غرض یہ بھی ہوتی ہے کہ کمزور کو بڑھا کر بڑا بنا ئیں۔“ ( الفضل 3 اگست 1923 ء ) 1 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحه 229 230 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى 2 سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 347 مطبوعہ دمشق 2005 ، الطبعة الاولى 3: سیرت ابن ہشام جلد 1 صفحہ 240 مطبوعہ دمشق 2005 ء الطبعة الاولى 4: اسد الغابة جلد 3 صفحہ 126 مطبوعہ بیروت 2006ء الطبعة الاولى