سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 118 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 118

سيرة النبي الله 118 جلد 2 رسول کریم ﷺ اور حضرت موسی کی مماثلت اور آنحضرت عمل کی افضلیت حضرت مصلح موعود نے دسمبر 1921ء میں مولوی محمد علی صاحب کی انگریزی کتاب The Split کے جواب میں آئینہ صداقت“ کے عنوان سے کتاب لکھی۔اس میں رسول کریم ہے اور حضرت موسی کی مماثلت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔صلى الله حضرت مسیح موعود صرف ایک ہی مثیل نہیں ہیں بلکہ آپ کے آقا آنحضرت علی بھی ایک نبی کے مثیل ہیں یعنی حضرت موسی کے۔مگر باوجود اس کے آپ کے صحابہ کے ساتھ اسی رنگ میں معاملہ نہیں ہوا جس رنگ میں کہ حضرت موسی کے صحابہ سے۔اور نہ آپ کے صحابہؓ نے حضرت موسی کے صحابہ کا سا نمونہ دکھایا۔اللہ تعالیٰ خود قرآن کریم میں آنحضرت ﷺ کا مثیل موسی ہونا ان الفاظ میں بیان کرتا ہے إِنَّا أَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُوْلًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا اَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا 1 ہم نے تمہاری طرف ایک رسول بھیجا ہے جو تم پر نگران ہے جس طرح کہ ہم نے فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔اس آیت میں آنحضرت ﷺ کو حضرت موسیٰ کا مثیل اور مشابہ قرار دیا ہے۔توریت بھی یہی کہتی ہے۔خدا تعالیٰ حضرت موسی کو مخاطب کر کے فرماتا ہے ”میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا۔“