سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 91
سيرة النبي الله 91 جلد 2 غیر موافق حالات میں کامیابی حضرت مصلح موعود نے 9 مارچ 1921ء کو مالیر کوٹلہ میں حضرت نواب محمد علی خان۔وو صاحب کے شہر والے مکان میں ایک تقریر فرمائی جو موازنہ مذاہب کے نام سے شائع شدہ ہے۔اس میں رسول کریم ﷺ کی سیرت کا اس پہلو سے ذکر ملتا ہے کہ آپ نے غیر موافق حالات میں کامیابی حاصل کی۔چنانچہ فرمایا :۔جب آنحضرت ﷺ مبعوث ہوئے اُس وقت آپ کی دنیاوی حیثیت کوئی بڑی نہ تھی۔ابھی آپ شکم مادر ہی میں تھے کہ آپ کے والد فوت ہو گئے تھے اور بہت چھوٹی عمر تھی کہ ماں فوت ہو گئی۔آپ کو کوئی بڑا تر کہ بھی نہیں ملا تھا اس کے بارے میں متفرق روایتیں ہیں۔زیادہ سے زیادہ جو کچھ آپ کو ملا وہ ایک اونٹ اور پانچ بکریاں تھیں۔آپ کی کوئی ذاتی تجارت نہیں تھی بلکہ بڑی عمر ہوئی تو حضرت خدیجہ کی تجارت کرنے لگے اور نفع ان کو دیتے تھے اور وہ کچھ معاوضہ آپ کو دے دیتی تھیں۔عرب میں کوئی حکومت نہ تھی مگر مکہ والوں نے جو دارالندوہ قائم کر رکھا تھا اس کے بھی آپ ممبر نہ تھے۔دنیاوی علوم آپ نے حاصل نہ کئے تھے۔آپ کو لکھنا پڑھنا نہیں آتا تھا۔اس تمام ضعف اور کمزوری پر طرفہ یہ کہ جب آپ نے دعوی کیا تو تمام عرب مخالف ہو گیا۔آپ وہ بات کہتے تھے جو جمہور عرب کے خلاف تھی اور عرب اس کو ماننے میں اپنی ہلاکت دیکھتے تھے۔صلى الله آنحضرت عل اور مسٹر گاندھی دنیا میں بڑے بڑے فاتح ہوئے ہیں اور لوگ بھی ہوئے ہیں جن کے