سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 45 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 45

سيرة النبي علي 45 جلد 1 صلى الله رسول کریم له جامع صفات حسنہ صلى الله مسٹر ڈبلیو اے شیڈ نامہ نگار مسلم ورلڈ نے اپنے ایک مضمون میں رسول کریم ہے کی ذات پر نہایت گندے اور بے ہودہ الزامات عائد کئے۔ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے اپنے ایک مضمون مطبوعہ اپریل 1913 ء ریویو آف ریلیجنز میں تحریر فرمایا:۔ر مسلم ورلڈ کا نامہ نگار لکھتا ہے کہ اسلام ایک جامع الاضداد مذہب ہے اور اس کے بانی کے سوانح کی پیچیدگی نتیجہ ہے اُن متضاد قوی کا جو اس کے اخلاق کا حصہ ہیں نَعُوذُ باللہ )۔مذہبی جوش کے ساتھ سیاسی امنگیں ، تقویٰ کے جوش کے ساتھ اپنے مطالب کے پورا کرنے میں خلاف اخلاق ذرائع کا استعمال، بدی سے تنفر اور پھر ذاتی تعیش ، آپ ان باتوں کے ( نَعُوذُ بِاللهِ ) جامع تھے۔متضاد قوی ہر آدمی کی زندگی میں پائے جاتے ہیں سوائے ایک (مسیح) کے محمد (صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَبَّحَ اللهُ وَجْهَ مُخَالِفِيْهِ) کی زندگی میں ان قومی کا اظہار دائی جنگ نہیں بلکہ صلح کے رنگ میں ہوا ہے۔(عَلَى الْقَائِلِ مَا عَلَيْهِ) اس بات سے نامہ نگار یہ نتیجہ نکالتا ہے کہ چونکہ مسلمان ایسے پیشوا کے پیرو ہیں اس لئے لازماً ان میں بھی اس قسم کے عیوب پائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ پادری جو ان میں رہتے ہیں سچائی کے طریقوں کو چھوڑ کر بعض دفعہ مکروفریب سے مسیحیت کی اشاعت کی طرف متوجہ ہو جاتے ہیں اور رفتہ رفتہ تبلیغ کا جوش ان کے دلوں سے جاتا رہتا ہے کیونکہ وہ مصالحت اضداد کے عادی ہو جاتے ہیں۔ان اعتراضات