سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 23
سيرة النبي علي 23 23 حضرت مسیح ناصری اور رسول کریم علیہ کی زندگیوں کا موازنہ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے ”نجات کا فلسفہ“ کے عنوان سے 1910ء میں تفخیذ الا ذہان میں سلسلہ وار مضامین تحریر کیسے جس میں آپ حضرت مسیح ناصری اور رسول اللہ ﷺ کی زندگیوں کا موازنہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :۔"رسول اللہ ﷺ اور مسیح کی زندگیوں کا نہایت مختصر الفاظ میں مقابلہ کر کے دکھلاتا ہوں کہ ان دونوں میں سے کس کو دوسرے پر فضیلت ہے۔مسیح کی پیدائش جس ملک میں ہوئی ہے وہ اپنے وقت میں امن و امان کے لئے مشہور تھا۔لیکن اس کے صلى الله برخلاف رسول اللہ ہے جس ملک میں پیدا ہوئے ہیں وہ اپنے فسادوں اور جنگوں کے لئے شہرہ آفاق تھا۔اور ان دونوں باتوں کو مد نظر رکھ کر ایک عظمند انسان خوب سمجھ سکتا ہے کہ آپ کو اس ملک کے درست کرنے کے لئے کیا کیا مشکلات پیش آ سکتی تھیں اور برخلاف اس کے مسیح کس امن و چین میں تھا۔کیونکہ یروشلم پر اُس وقت رومیوں کی حکومت تھی جو کہ اپنے وقت میں قانون کی پابندی کے لئے ایک خاص شہرت رکھتے تھے اور ان کے ملک میں کسی کی مجال نہ تھی کہ کسی شخص پر بلا قانون کے ظلم کر سکے۔پس مسیح کا اس ملک میں پیدا ہونا اس کے لئے بہت سی آسانیوں کا باعث تھا کیونکہ گواس کے مخالف اس کی تعلیمات کے اور اس کی جان کے ہی مخالف ہوں لیکن جوش کے جلد 1