سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 359 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 359

سيرة النبي علي 359 جلد 1 سب سے زیادہ معزز انسان حضرت مصلح موعود نے 20 اگست 1915 ء کو خطبہ جمعہ دیتے ہوئے فرمایا:۔دین کی وجہ سے جو عزت ملی وہ آنحضرت عالیہ سے زیادہ کسی کو نہیں ملی اور نہ مل سکتی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں آپ کی نسبت فرماتا ہے اِنَّا أَعْطَيْنَكَ الْكَوْثَرَ - فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ـ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْاَبْتَرُ 1 ہم نے تجھے کوثر عنایت فرمائی ہے۔یعنی ہر ایک چیز کی کثرت اور ہر ایک چیز میں وسعت دی ہے۔چنانچہ کوئی چیز بھی لے لو نہریں ہی جاری نظر آتی ہیں۔جنت میں جو حوض کوثر ہوگا وہ تو علیحدہ رہا یہاں بھی نہریں جاری ہیں اور ہر چیز کی کثرت ہے۔آپ کو خدا تعالیٰ نے وہ عزت دی جو دنیا میں کسی کو حاصل نہ ہوئی۔پہلی بڑی عزت تو آپ کو وہ دی جس میں دیگر انبیاء بھی آپ کے شریک نہیں اور وہ یہ کہ سب انبیاء ایک ایک قوم کی طرف بھیجے جاتے تھے مگر آنحضرت ﷺ کو ساری دنیا کی طرف مبعوث کیا گیا اور آپ کو ساری دنیا کا بادشاہ کر دیا گیا۔کرشن اور رام چندر کی تعلیم ہندوستان کیلئے تھی۔زرتشت کی تعلیم ایران کیلئے تھی۔حضرت موسی سے لے کر حضرت مسیح تک گل انبیاء کی تعلیم بنی اسرائیل کیلئے تھی لیکن آنحضرت ﷺ پر خدا تعالیٰ نے یہ فضل کیا کہ ساری دنیا کا بادشاہ بنا دیا اور کوئی علاقہ آپ کی حکومت سے باہر نہ رکھا۔خواہ ایشیا ہو یا افریقہ، خواہ یورپ ہو یا امریکہ، خواہ جزائر کے رہنے والے ہوں یا پہاڑوں کے، خواہ میدانوں میں رہنے والے ہوں یا جنگلوں میں ، خواہ گاؤں ، بستیوں میں رہنے والے ہوں یا شہروں میں تمام کے اوپر آپ کی اطاعت فرض کر کے یہ قرار دے دیا کہ آپ کی