سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 309
سيرة النبي ع 309 جلد 1 موسی کی شریعت پر چل کر کوئی ولایت کے درجے سے آگے نہ بڑھا؟ اگر یہ حال ہے تو پھر امت مرحومہ پر فخر کس طرح ہو سکتا ہے۔سوچو کہ کس بات میں آنحضرت ﷺ کی عزت ہے اور کس بات میں ہتک ہے۔وہ بات اختیار کرو جس میں عزت ہو۔کیا شہنشاہ بڑا ہے جس کے ماتحت اور بھی شاہ ہوں یا وہ بڑا ہے جو صرف شاہ ہی ہو؟ ماتحت کی عزت سے افسر کی عزت ہے۔ایسا ہی صدی کا سرا تو گزر گیا۔کیا آنحضرت ﷺ کی عزت اس بات میں ہے کہ آپ کی حدیث کے مطابق صدی کے سر کا مجدد آ گیا یا اس میں کہ کوئی مجدد نہیں آیا اور نَعُوذُ باللہ حدیث غلط ہوئی۔خود غور کر لو۔پھر مرزا صاحب کے دعوے کی صداقت کو بھی اسی اصل پر پرکھو۔آنحضرت علی کی سچائی کی خود خداوند پاک نے ایک دلیل دی ہے کہ اگر یہ جھوٹا تھا تو اس کی رگ جان کائی جاتی۔آنحضرت ﷺ نے 23 سال وحی الہی کی اشاعت کی اور وفات طبعی سے آپ کا وصال ہوا۔اور یہی حال مرزا صاحب کا بھی ہوا۔مرزا صاحب نے 25 سال کی مہلت پائی بلکہ اس سے زیادہ۔قرآن شریف کا معجزہ پیش کیا گیا تھا کہ اس جیسی کوئی کتاب لکھ لائے۔حضرت مرزا صاحب نے بھی اپنی کتابوں کے ساتھ انعام شائع کیا کہ کوئی ایسی کتاب لکھ لائے۔پر کوئی نہ لکھ سکا۔“ صلى الله ( بدر 18 دسمبر 1913 ءصفحہ 4)