سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 12 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 12

سيرة النبي علي 12 جلد 1 کی ہے وہ خاوند والیوں کو کیوں رانڈ کرے گا۔جس نے یتیموں کی خبر گیری کی ہے وہ اس لڑکے کو جس کے والدین زندہ ہیں کیوں یتیم کرے گا۔جس نے ذرا ذرا سے جھگڑوں کو بھی ناپسند کیا ہے اور لوگوں میں صلح کی بنیاد ڈالی ہے وہ اب دور از قیاس دعوی کر کے جیسا کہ وہ کہتے تھے دنیا میں فساد و خونریزی کی بنیاد کیوں ڈالے گا۔ان کی اس مریض کی سی حالت تھی جو اپنی مرض سے واقف ہو اور پھر انکار کرے، جو ایک دوائی کے فائدہ کا اقرار کرے اور پھر بوجہ تلخی کے اس کے پینے سے انکار کرے۔“ تشخیذ الا ذبان مئی، جون 1909 ، صفحہ 172، 173 ) 66