سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 124

سيرة النبي علي 124 جلد 1 عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِطْعَةُ جَريْدٍ حَتَّى وَقَفَ عَلى مُسَيْلِمَةَ فِي أَصْحَابِهِ فَقَالَ لَوْ سَأَلْتَنِي هَذِهِ الْقِطْعَةَ مَا أَعْطَيْتُكَهَا وَلَنْ تَعُدُوَ أَمُرَ اللهِ فِيْكَ وَلَئِنُ أَدْبَرُتَ لَيَعْقِرَنَّكَ اللهُ وَإِنِّي لَأَرَاكَ الَّذِي أُرِيْتُ فِيْهِ مَا رَأَيْتُ وَهَذَا ثَابِتُ ابْنُ قَيْسِ يُجِيْبُكَ عَنِّى ثُمَّ انْصَرَفَ عَنْهُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسِ فَسَأَلْتُ عَنْ قَوْلِ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ أُرَى الَّذِي أُرِيْتُ فِيْهِ مَا رَأَيْتُ فَأَخْبَرَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ رَأَيْتُ فِي يَدَيَّ سِوَارَيْنِ مِنْ ذَهَبٍ فَأَهَمَّنِيْ شَأْنُهُمَا فَأُوْحِيَ إِلَيَّ فِي الْمَنَامِ أَن انْفُخُهُمَا فَنَفَخْتُهُمَا فَطَارًا فَأَوَّلْتُهُمَا كَذَّابَيْنِ يَخْرُجَانِ بَعْدِيْ أَحَدُهُمَا الْعَنُسِيُّ وَالْآخَرُ مُسَيْلِمَةُ 44 - رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں مسیلمہ کذاب آیا اور کہنے لگا کہ اگر محمد اپنے بعد مجھے حاکم مقرر کر دیں تو میں ان کا متبع ہو جاؤں اور اُس وقت وہ اپنے ساتھ اپنی قوم میں سے ایک جماعت کثیر لایا تھا۔رسول کریم مے یہ بات سن کر اس کی طرف آئے اور ثابت بن قیس بن شماس آپ کے ساتھ تھے اور رسول کریم ﷺ کے ہاتھ میں کھجور کی ایک شاخ کا ٹکڑا تھا۔آپ آئے یہاں تک کہ مسیلمہ کے سامنے کھڑے ہو گئے اور وہ اپنے ساتھیوں میں بیٹھا تھا آپ نے فرمایا کہ اگر تو مجھ سے یہ شاخ بھی مانگے تو میں تجھے نہ دوں اور جو کچھ خدا نے تیرے لیے مقدر کیا ہے تو اُس سے آگے نہیں بڑھے گا اور اگر تو پیٹھ پھیر کر چلا جائے گا تو اللہ تعالیٰ تیری کونچیں کاٹ دے گا اور میں تو تجھے وہی شخص پاتا ہوں جس کی نسبت مجھے وہ نظارہ دکھایا گیا تھا جو میں نے دیکھا۔اور یہ ثابت ہیں میری طرف سے تجھے جواب دیں گے۔پھر آپ وہاں سے چلے گئے۔صلى الله حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے پوچھا کہ یہ رسول اللہ ﷺ نے کیا فرمایا ہے کہ میں تو تجھے وہی شخص پاتا ہوں جس کی نسبت وہ نظارہ دکھایا گیا تھا جو میں نے دیکھا۔اس پر مجھے حضرت ابو ہریرہ نے بتایا کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ ایک دفعہ