سیرت النبی ؐ — Page 11
ضرور لیتے جس کا ذکر انشاء اللہ تعالیٰ آگے چل کر کیا جائے گا۔یہاں صرف اسقد رلکھنا ہے کہ یہ بات بھی آپ کی عادات میں داخل تھی کہ سونے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو ملا کر دعا فرماتے پھر سب بدن پر ہاتھ پھیر لیتے چنانچہ حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ كَانَ إِذَا اوى الى فِرَاشِهِ كُلَّ لَيْلَةٍ جَمَعَ كَفَيْهِ ثُمَ نَفَثَ فِيهِمَا فَقَرَ أَفِيهِمَا قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدَ وَقُلْ أَعْوَذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَقُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِمَا مَا اسْتَطَاعَ مِنْ جسده يبدَأُ بِهِمَا عَلَى رَأْسِهِ وَوَجْهَهِ وَمَا أَقْبَل مِنْ جسده يفعل ذلك ثلاث مرات ( بخاری کتاب التفسیر باب فضل المعوذات ) یعنی آپ ہر شب جب اپنے بستر پر جاتے دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں ملاتے پھر ان میں پھونکتے اور قُل هُوَ اللهُ أَحَدٌ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھتے۔پھر جہاں تک ہو سکتا اپنے بدن پر ہاتھ ملتے اور ابتداء سر اور منہ اور جسم کے اگلے حصہ سے فرماتے اور تین دفعہ ایسا ہی کرتے۔ذرا ان تین سورتوں کو با ترجمہ پڑھو اور پھر سوچو کہ رسول کریم صال پیام کو اللہ تعالیٰ کی عظمت اور غنا پر کتنا ایمان تھا۔کس طرح وہ اللہ تعالی کی پناہ کے بغیر اپنی زندگی خطرہ میں سمجھتے تھے۔11