سیرت النبی ؐ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 4 of 266

سیرت النبی ؐ — Page 4

آپ پ صلی الہ سلم کا حلیہ :- آپ گمیانہ قامت تھے نہ بہت لمبے اور نہ پستہ قد۔آپ کا رنگ بہت خوبصورت تھا نہ تو بالکل سفید جیسے سرد ممالک کے لوگوں کا ہوتا ہے اور نہ گندم گوں۔آپ کے بال نہ تو گھونگر الے تھے اور نہ بالکل سید ھے بلکہ کسی قدر غم دار تھے۔آپ کے بالوں کا رنگ کسی قدر سرخی مائل تھا اور بڑھاپے میں کچھ بال کنپٹیوں کے پاس سے سفید ہو گئے تھے باقی بال کالے ہی رہے۔سر کے بال آپ لمبے رکھتے تھے جو کانوں کی لو تک آتے تھے۔آپ تھے۔آپ ہمیشہ بالوں میں کنگھی کرتے اور آخر عمر میں مانگ بھی نکالتے تھے۔سر میں تیل یا خوشبولگانا بھی آپ کی عادت میں داخل تھا۔آپ کا جسم بہت نازک اور ملائم تھا۔آپ کے جسم میں سے خوشبو آتی تھی۔آپ کا سینہ چوڑا تھا اور دونوں کندھوں کے درمیاں بہت فاصلہ تھا۔آپ کے ہاتھ پاؤں بہت موٹے تھے اور ہتھیلیاں بہت چوڑی تھیں۔آپ سوتی کپڑے کو اور خصوصا دھاری دار کو زیادہ پسند فرماتے تھے اور اسی قسم کے کپڑے میں آپ دفن بھی کئے گئے تھے لیکن در حقیقت جس قسم کا کپڑا ہوتا آپ اسے استعمال کر لیتے۔اپنے آقا کی ہر ایک نعمت کا شکر کرتے۔بات کرنے کا طریق:- حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول کریم صا یہ تم اکثر اوقات بات تین دفعہ دہراتے تا کہ لوگ اچھی طرح سمجھ جاویں اور سلام بھی تین دفعہ کرتے۔اسی طرح حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ آپ بات ایسی آہستگی کے ساتھ کرتے کہ اگر کوئی چاہے تو آپ کے لفظ گن لے اور جس طرح دوسرے لوگ جلدی جلدی بات کرتے ہیں آپ ایسا نہ کرتے تھے۔4