سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 59
سیرت المہدی 59 حصہ چهارم ہو جائیں۔چنانچہ میں نے عرض کی کہ حضور یہ چاہتے ہیں کہ حضور ذرا کھڑے ہو جائیں۔حضور کھڑے ہو گئے اور انہوں نے اُسی حالت میں حضور کا فوٹو لے لیا۔1074 بسم اللہ الرحمن الرحیم منشی ظفر احمد صاحب کپور تھلوی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا ہے کہ مقدمہ کرم دین میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تار میرے نام آیا۔کہ آپ شہادت کے لئے گورداسپور پہنچیں۔میں فوراً گورداسپور روانہ ہو گیا۔کرم دین نے لمبی چوڑی جرح تیار کی ہوئی تھی۔ہر ایک گواہ کے لئے۔خصوصاً پرانے خدام کے لئے لمبی جرح اُس نے تیار کی تھی۔چنانچہ مجھ پر اس نے حسب ذیل سوالات کئے۔س قادیان میں کتنے پر لیس ہیں۔ج میں کیا جانوں کس قدر پر لیس ہیں۔س مرزا صاحب کی کس قدر تصانیف ہیں ج : اتنی کے قریب ہوں گی۔س: کتابوں کے کیا کیا نام ہیں۔ج مجھے یاد نہیں۔میں کوئی کتب فروش نہیں ہوں۔س کس قدر سنگ ساز ہیں اور ان کے کیا کیا نام ہیں ج ایک شخص کرم الہی کو میں جانتا ہوں اور پتہ نہیں س کا تب کس قدر ہیں اور ان کے کیا کیا نام ہیں ج : مجھے علم نہیں۔س: آپ قادیان میں کتنی دفعہ آئے ہیں۔ج : سینکڑوں دفعہ س : تعداد بتائیں ج: میں نے گنتی نہیں کی