سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 375 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 375

سیرت المہدی 375 بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود استغفر الله استغفر الله - استغفر الله ربي من كل ذنب واتوب اليه - لاحول ولا قوة الا بالله العلى العظيم خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر سید نا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا سفر لاہور اور حضور پرنور کا وصال ماہ اپریل ۱۹۰۸ء کے دوران میں اللہ تعالیٰ کی باریک در بار یک مصلحتوں ، گوناگوں مشیوں اور نہاں در نہاں مقادیر کے ماتحت سیدۃ النساء حضرت ام المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی خرابی طبیعت اور بیماری وغیرہ کی وجہ سے کچھ ایسے حالات پیدا ہو گئے جن کے باعث حضور پرنور کوسفر لا ہور اختیار کرنا پڑا۔مگر حضور کے اس سفر کے مطابق جو کچھ مجھے معلوم ہے وہ یہ ہے کہ کئی مرتبہ تیاری کی خبریں سنی گئیں جو منشاء ایزدی کے ماتحت ملتوی ہو جاتی رہیں اور کہ سیدنا حضرت مسیح پاک علیہ الصلوۃ والسلام کو اس سفر کے لئے انشراح نہ تھا۔کیونکہ ایک عرصہ سے اللہ تعالیٰ کی متواتر وحی اور الہامات سے حضور کو قرب وصال کے الہامات ہور ہے تھے۔جن کا سلسلہ رسالہ الوصیت کی تحریر سے بھی پہلے کا شروع تھا اور قریب ایام میں بھی بعض ایسے الہامات ہوئے تھے۔چنانچہ ے مارچ۔۱۹۰۸ء کا الہام ہے۔اور پھر غنودگی میں دیکھا کہ ایک جنازہ آتا ہے۔” ماتم کده