سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 362
سیرت المہدی 362 کو کھانسی یا چھینک نہ آئی۔ہمہ گوش ہو کر لوگوں نے سنا۔آخر سکھوں نے مسلمانوں کو چھا مار کر اُٹھایا اور مبارکبادیں دیں۔اور کہا کہ جے کدی مرزا ایہو جیا اک مضمون ہور دو۔تاں مسلمان ہی ہونا پیو ( یعنی اگر مرزا ایسا ہی مضمون اور دیوے گا تو ہم کو مسلمان ہی ہونا پڑے گا ) نیز منشی صاحب نے فرمایا کہ جانوروں یعنی پرندوں پر بھی الہی تصرف تھا کہ چڑیا تک کی بھی کوئی آواز سنائی نہ دیتی۔(۲۰) حضرت صاحب نے اس مضمون کے متعلق ماہ اگست ۱۸۹۶ء یعنی جلسہ سے چار ماہ قبل اشتہار دیا۔خربت خیبر۔بالا رہے۔سب پر غالب آئے گا۔الہامات شائع کئے۔لاہور میں خواجہ کمال الدین صاحب نے تشہیر بعد میں کی جس پر حضرت صاحب ناراض ہوئے۔(۲۱) اشتہار مذکور منشی جلال الدین صاحب نے اپنے ایک دوست اور ہم عصر سردار بہا در مردان علی خاں رسالدار میجر پنشنر رسالہ نمبر ۱۲ ساکن ہیسہ کو دیا اور تبلیغ بھی کی۔جب پیشگوئیوں کے وقوع اور مضمون کی کامیابی سردار مردان علی خاں نے پڑھی تو کہا ھن مرزے دی چڑھ پھٹی“ کہ اب مرزا لوگوں پر اپنا غلبہ بڑھ چڑھ کر پیش کرے گا اور لوگ حجت ملزمہ (کے) آگے سرنگوں ہو جائیں گے۔نقل مطابق اصل ہے ۲۳_۶_۲۵_۴۶ محمد الدین بقلم خود ( دستخط ) اشتہار تبلیغ رسالت حصہ پنجم صفحہ ۷۷-۷۹ کے حاشیہ میں سوامی شوگن چندر کے اشتہار کا ذکر ہے جو غالباً اگست ۱۸۹۶ء میں سوامی صاحب نے مشتہر کیا تھا۔۲۳۶-۴۶-۲۵ محمد الدین ( دستخط ) نوٹ:۔بغرض تکمیل روایت یہ تحریر بھی سید نا حضرت صاحبزادہ عالی مقام ، قمر الانبیاء مرزا بشیر احمد صاحب کی خدمت میں پیش کرتا ہوں۔عبدالرحمن قادیانی