سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 327 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 327

سیرت المہدی 327 تتمه سيرت المهدى حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ نے بعض خطوط اور مضامین سیرت المہدی کے غیر مطبوعہ مسودہ میں ہی رکھے تھے تا کہ انہیں بھی شامل اشاعت کیا جائے کیونکہ ان کا تعلق سلسلہ کی تاریخ سے ہے۔خطوط میں محمد نصیب صاحب، عبدالرحمن صاحب خلف میاں حبیب الرحمن صاحب مرحوم ، ملک حسن محمد صاحب، شیخ محمداحمد مظہر صاحب اور جناب کنورسین صاحب ایم اے بارایٹ لاء ڈیرہ دون کے خطوط ہیں۔اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ کی تحریک پر حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی رضی اللہ عنہ کے مندرجہ ذیل تین مضامین شامل ہیں جو آپ نے ۳۹۔۱۹۳۸ء اور ۱۹۴۶ء میں تحریر کر کے حضرت میاں صاحب کو دیئے تھے اور آپ نے انہیں سیرت المہدی کے غیر مطبوعہ مواد کے ساتھ رکھا تھا۔جلسه اعظم مذاہب لا ہو ر ۱۸۹۶ء کی روئیداد عید قربان ۱۹۰۰ ء اور خطبہ الہامیہ سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا آخری سفر لا ہور اور حضور پر نور کا وصال ناشر۔سید عبدالحی