سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 271 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 271

سیرت المہدی 271 حصہ پنجم 66 نیوگ کی اجازت ہے تاکہ لڑکا پیدا ہو جائے اس صورت میں طلاق اور نیوگ میں کیا نسبت ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ جب صرف لڑکیاں ہوتی ہوں ، جیسا کہ دیا نند نے لکھا ہے ،لڑکا نہ ہو نیوگ چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہاں جو کچھ دیا نند نے لکھا ہے اس کو ہم مانتے ہیں۔تو اس وقت میں مولوی عبدالکریم صاحب کے پاس کھڑا تھا۔مجھے مولوی صاحب نے کہا کہ کہ دو کہ یہ تو بڑی بے حیائی ہے۔چنانچہ میں نے بآواز بلند کہہ دیا کہ یہ تو بڑی بے حیائی ہے۔تو حضور علیہ السلام نے سنتے ہی فرمایا کہ ”چپ یعنی خاموش۔یہ نہیں کہنا چاہئے۔اس کے بعد آریہ چلے گئے تو آریہ دھرم رسالہ شائع ہوا۔اللهم صل على محمد وآل محمد ونائب محمد وبارک وسلم انک حمید مجید 1489 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان مجھ کیا کہ مجھے یاد ہے کہ ماہ رمضان مبارک تھا اور گرمی کا موسم تھا۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اس سردخانہ میں تھے جو قدیمی مکان کے شرقی دروازہ سے ڈیوڑھی کو عبور کرتے ہوئے بجانب شمال تھا۔آپ صائم تھے اور میں نے روزہ نہیں رکھا تھا کیونکہ میری عمر ابھی سن بلوغ کو نہیں پہنچی تھی۔اور ایک اور شخص جمال نامی جو میاں جان محمد صاحب مرحوم کا بھائی تھا وہاں تھا۔ہم دونوں حضرت اقدس علیہ السلام کو دبا رہے تھے۔جب سورج مغرب کی طرف مائل ہو گیا ہوا تھا اس وقت چنے سفید رنگ کے جو سرد خانہ کے ایک کونے میں ایک گھڑے میں تھے نکلوائے اور بھنوا کر حضرت اقدس نے اپنے دست مبارک سے ہم دونوں کو تقسیم کر دیئے مجھے یہ بھی یاد ہے کہ ایک نظم جو مولوی غلام رسول صاحب مرحوم قلعہ صو با سنگھ ضلع سیالکوٹ کی بعض فقہی کتابوں مثلاً پکی روٹی وغیرہ کے آخر میں درج ہوتی تھی جس کے شعروں کی تعداد بارہ تھی وہ حضرت اقدس کے فرمانے پر سنائی تھی۔اس وقت وہ بارہ شعر تو مجھے یاد نہیں۔صرف چار یاد ہیں: دلا غافل نہ ہو اک دم یہ دنیا چھوڑ جانا ہے بغیچے چھوڑ کر خالی زمیں اندر سمانا ہے نہ بیلی ہو گا نہ بھائی نہ بیٹا باپ اور مائی