سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 214 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 214

سیرت المہدی 214 حصہ پنجم 1348 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ با بوفخر الدین صاحب نے بواسطه لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں اپنے وطن میانی میں تھی کہ میرے لڑکے الحق کو جس کی عمر اس وقت دو سال کی تھی۔طاعون کی دو گلٹیاں نکل آئیں۔ان دنوں یہ بیماری بہت پھیلی ہوئی تھی۔ہم بہت گھبرائے اور حضرت کے حضور دعا کے لئے خط لکھا۔لڑکا اچھا ہو گیا تو ایک ماہ کے بعد میں اس کو لے کر قادیان آئی اور اس کو حضور کے سامنے پیش کیا کہ یہ وہی بچہ ہے جس کو طاعون نکی تھی۔حضور اس وقت لیے ہوئے تھے۔سنتے ہی اٹھ بیٹھے اور فرمایا۔اس چھوٹے سے بچہ کو دوگلٹیاں نکلی تھیں ؟“ اب خدا کے فضل سے وہ بچہ جوان اور تندرست ہے۔1349 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔صفیہ بیگم صاحبہ شاہجہانپوری اہلیہ شیخ غلام احمد صاحب نومسلم واعظ مجاہد نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ صفیہ ! گرم پانی کا لوٹا پائخانہ میں رکھو۔مجھ سے کچھ تیز پانی زیادہ پڑ گیا۔جب حضور باہر آئے تو مجھے کہا۔ہاتھ کی پشت کرو اور پانی ڈالنا شروع کیا اور ہنستے بھی جاتے تھے۔پھر فرمایا۔”پانی تیز لگتا ہے ؟ میں نے کہا لگتا تو ہے۔آپ نے فرمایا اتنا تیز پانی نہیں رکھنا چاہئے۔“ 66 1350 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔برکت بی بی صاحبہ اہلیہ حکیم مولوی رحیم بخش صاحب مرحوم ساکنہ تلونڈی نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دن آپ لیٹے ہوئے تھے اور میں پیر دبا رہی تھی۔کئی طرح کے پھل لیچیاں، کیلے، انجیر اور خربوزوں میں سے آپ نے مجھے بہت سے دئے۔میں نے ان کو بہت سنبھال کر رکھا کہ یہ بابرکت پھل ہیں۔ان کو میں گھر لے جاؤں گی تا کہ سب کو تھوڑا تھوڑا بطور تبرک کے دوں۔جب میں جانے لگی تو حضور نے اماں جان کو فر مایا کہ برکت کو وائی برنم دے دو۔اس کے رحم میں درد ہے (ایکسٹریکٹ والی برنم لیکوئڈ ایک دوا رحم کی اصلاح کے واسطے ہوتی ہے۔) یہ مجھے یاد نہیں کہ کس نے دوالا کر دی۔حضور نے دس قطرے ڈال کر بتایا کہ دس قطرے روز صبح کو پیا کرو۔میں گھر جا کر پیتی رہی۔1351 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔برکت بی بی صاحبہ اہلیہ حکیم مولوی رحیم بخش صاحب مرحوم