سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 211 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 211

سیرت المہدی 211 حصہ پنجم حضرت ام المومنین سے کہہ کر مجھ سے تین چار چائیاں اچار کی ڈالوئیں اور وہ بہت اچھا رہا۔1340 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مراد خاتون صاحبہ اہلیہ محترمہ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم نے بواسطہ لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ جب ہم آگرہ میں تھے وہاں ڈاکٹر صاحب مرحوم صبح کو اٹھے تو بہت گھبرائے ہوئے معلوم ہوتے تھے۔اسی حالت میں ہسپتال اپنی ڈیوٹی پر چلے گئے جب دو بجے واپس آئے تو ویسے ہی پریشان سے تھے۔پوچھا کہ کوئی خط حضور کا قادیان سے آیا ہے؟ میں نے کہا کہ نہیں۔فرمایا کہ حضرت اقدس کا خط کئی دن سے نہیں آیا۔خدا کرے خیریت ہو۔طبیعت بہت پریشان ہے۔میں کھانا لائی تو آپ ٹہل رہے تھے کہا، دل نہیں چاہتا۔جب حضرت صاحب کے خط کو دیر ہو جاتی تو ڈاکٹر صاحب بہت فکر کرتے اور گھبراہٹ میں ٹہلا کرتے اور کہتے خدا کرے حضور کی صحت اچھی ہو۔ابھی ٹہل رہے تھے کہ قادیان سے حضور“ کا تار آیا۔جس میں لکھا تھا کہ حضرت ام المومنین کی طبیعت خراب ہے۔آپ ایک ہفتہ کی رخصت لے کر چلے آئیں۔مجھے کہا ، دیکھا میری پریشانی کا یہی سبب تھا۔مجھے کہا کہ مجھے بھوک نہیں ہے۔میرے واسطے سفر کا سامان درست کرو۔میں صاحب سے رخصت لے آؤں۔دعا کرنا کہ رخصت مل جاوے۔ایک گھنٹہ کے بعد دس یوم کی رخصت لے کر قادیان چلے گئے۔ان دنوں میں صاحبزادی امتہ الحفیظ سلمہا پیدا ہونے والی تھیں۔اس لئے حضرت اُم المومنین کی طبیعت ناساز تھی۔جب ڈاکٹر صاحب واپس آئے تو حبشی حلوہ جو حضرت اُم المومنین نے خود بنایا تھا۔آپ کو راستہ میں ناشتہ کے واسطے دیا تھا، ساتھ لائے اور مجھے بطور تبرک کے دیا۔1341 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔رحمن اہلیہ صاحبہمنشی قدرت اللہ صاحب ریاست پٹیالہ نے بواسطه لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر بیان کیا کہ میری شادی کے چھ ماہ بعد مجھے میرا خاوند قادیان میں لایا اور ایک خط لکھ کر دیا کہ یہ حضرت صاحب کے پاس لے جاؤ۔میں خط لے کر گئی۔حضور نے وہ خط پڑھا اور مجھ سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ تمہارے میاں ڈاکٹر ہیں ؟ میں نے کہا کہ نہیں حضور ! آپ نے فرمایا ” کیا حکیم ہیں، میں نے عرض کیا نہیں حضور۔آپ نے فرمایا۔پھر وہ کس طرح کہتے ہیں کہ تمہارے ہاں اولاد نہیں ہوگی۔تمہارے ہاں اتنی اولا د ہو گی کہ تم سنبھال نہ سکو گی اس واقعہ کے نو یا دس ماہ بعد مجھے ایک لڑکا پیدا