سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 14 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 14

سیرت المہدی 14 حصہ چہارم اگر پھر کبھی بیعت ہورہی ہو تو وہ اس میں بھی شریک ہو جائے۔حضور فرماتے تھے کہ کیا حرج ہے؟ خاکسار عرض کرتا ہے کہ اکثر دوست دوبارہ سہ بارہ بلکہ کئی بار بیعت میں شریک ہوتے رہتے اور بیعت چونکہ تو بہ اور اعمال صالحہ کے عہد کا نام ہے اس لئے بہر حال اس کی تکرار میں فائدہ ہی فائدہ ہے۔1997 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام یوں تو ہر امر میں قرآن مجید کی طرف رجوع کرتے تھے مگر بعض بعض آیات آپ خصوصیت کے ساتھ زیادہ پڑھا کرتے تھے۔علاوہ وفات مسیح کی آیات کے حسب ذیل آیات آپ کے منہ سے زیادہ سنی ہیں۔سورۃ فاتحہ۔قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا (الشمس:۱۰) إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهَ اتْقَكُمُ (الحجر: ۱۴) رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ (الاعراف: ۱۵۷) هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (التوبة: ۳۳) مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى ( الاسراء:۷۳) إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ (النساء : ۵۹) يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَةً فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي (الفجر: ۲۹) وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِث (الضحى : ۱۲) قُلْ يَا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِن رَّحْمَةِ اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعًا (الزمر : (۵۴)