سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 189 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 189

سیرت المہدی 189 حصہ پنجم 1282 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ عبد العزیز سابق پٹواری سیکھواں نے بواسط لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میرالڑ کامحمد شفیع تھاوہ بیمار ہو گیا میں نے حضور کی خدمت میں جا کر عرض کی اور حضرت ام المومنین نے بھی سفارش کی کہ ان کا ایک ہی لڑکا ہے آپ دعا کریں۔حضور نے فرمایا۔انشاء اللہ دعا کرونگا۔“ اور پھر مجھے دوائی بھی دی۔دوائی منگنیشیا تھا۔فرمایا۔بھی گھول کر پلا دو اور پھر مجھے بھی اطلاع دے دینا۔چنانچہ وہ میں نے لا کر پلایا جس سے جلد ہی آرام آگیا میں نے جا کر اطلاع دی کہ حضور اب آرام آگیا ہے۔اس وقت یہی طریق تھا کہ جب کوئی تکلیف ہو تو فورا حضور کی خدمت میں عرض کر دیتے۔حضور علیہ السلام فورا تکلیف کے رفع کا انتظام کر دیتے۔1283﴾ بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ ماسٹر عبد الرحمن صاحب ( مہر سنگھ ) بی اے نے بواسطه لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کہ جب میں پہلے پہل اپنے والد خلیفہ نورالدین صاحب کے ساتھ قادیان آئی تو جس طرف اب سردار النساء رہتی ہے حضرت صاحب کا کچھ مکان ہوتا تھا اور میاں بشیر احمد صاحب والے مکان میں لنگر خانہ ہوتا تھا جس میں میاں غلام حسین روٹیاں پکا یا کرتا تھا۔سالن گھر میں پکا کرتا تھا اور آٹا بھی گھر میں گندھتا تھا۔جب روٹی پک کر آتی تو سالن برتنوں میں ڈال کر باہر بھیجا جاتا۔برتن ٹین کے کٹورے اور لوہے کے خوانچے ہوتے تھے۔کھانا مسجد مبارک میں بھیجا جاتا اور حضور علیہ السلام سب مہمانوں کے ساتھ مل کر کھاتے۔1284 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ ماسٹر عبد الرحمن صاحب ( مہر سنگھ ) بی اے نے بواسطه لجنہ اماءاللہ قادیان بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ ایک سیٹھ صاحب کہیں سے آئے تھے ان کے لئے پلاؤ پکتا تھا اور اسی طرح ایک کشمیری ہوتا تھا اس کے لئے حضور علیہ السلام کچھ سادہ چاول پکواتے۔پلا وعائشہ بنت شادی خان صاحب پکاتی اور خشکہ میری والدہ پکاتی تھیں۔پھلکے بھی وہی پکایا کرتی تھیں۔1285 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جب حضور علیہ السلام نے چندہ کی تحریک فرمائی تو میں قادیان میں آیا اور آپ اس وقت مسجد مبارک کی سیڑھیوں سے نیچے اتر کر جو میدان ہے اس میں ٹہل رہے تھے۔میں نے کچھ چندہ پیش کیا اور آئندہ کے