سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 183
سیرت المہدی 183 حصہ چہارم 1278 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حضرت امیر المومنین خلیفتہ اسیح الثانی نے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے تھے کہ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کی طرح ہمارے بھی بارہ حواری ہیں اور حضور نے ذیل کے اصحاب کو ان بارہ حواریوں میں شمار کیا (۱) حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول رضی اللہ عنہ (۲) مولوی محمد احسن صاحب امروہوی (۳) میر حامد شاہ صاحب سیالکوٹی (۴) مولوی غلام حسن خان صاحب پشاوری (۵) ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب آف لا ہور (۶) ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب (۷) شیخ رحمت اللہ صاحب آف لاہور (۸) سیٹھ عبد الرحمن صاحب مدراسی (۹) ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب آف لاہور (۱۰) مولوی محمد علی صاحب ایم اے (۱۱) سید امیر علی شاہ صاحب سیالکوٹی (۱۲) مفتی محمد صادق صاحب۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ میرے پوچھنے پر کہ کیا اس فہرست میں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب کا نام نہیں تھا۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نے فرمایا کہ مولوی عبدالکریم صاحب اس وقت فوت ہو چکے تھے بلکہ ان کی وفات پر ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بات کہی تھی کہ مولوی صاحب کی وفات بڑا حادثہ ہے مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں بہت سے مخلص آدمی دے رکھے ہیں۔پھر فرمایا۔کہ مسیح ناصری کی طرح ہمارے بھی حواری ہیں اور اوپر کے نام بیان فرمائے۔اس موقعہ پر ہم نے بعض اور نام لئے کہ کیا یہ حواریوں میں شامل نہیں۔آپ نے ان کی نسبت فرمایا کہ یہ درست ہے کہ یہ لوگ بھی بہت مخلص ہیں مگر اس گروہ میں شامل نہیں۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کی وفات ۱۹۰۵ء کے آخر میں ہوئی تھی۔