سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 12 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 12

سیرت المہدی 12 حصہ چہارم میں خط لکھا کہ اس کے خط میں سے تو نفاق کی بو آتی ہے۔یہ وہ شخص نہیں ہے جس کو تم نے خواب میں دیکھا ہے۔وہ کوئی اور شخص ہو گا جو تمہاری تبلیغ سے سلسلہ بیعت میں داخل ہوگا۔چنانچہ مولوی حمید اللہ سراوہ سے چل کر کپورتھلہ پہنچے اور قادیان چلنے کا ارادہ کیا۔مولوی غلام محمد اہل حدیث جس کو حضور نے اپنی بیعت میں قبول نہ فرمایا تھا۔انہوں نے مولوی حمید اللہ سے کہا کہ اگر تم قادیان گئے تو تم اپنے عقیدہ پر قائم نہ رہو گے۔اس کے کہنے پر مولوی حمید اللہ رک گئے اور سراوہ واپس چلے گئے۔مولوی غلام محمد نے ہماری بہت مخالفت کی۔جماعت کو ہر ممکن تکلیف دی گئی۔فتویٰ کفر پر دستخط کئے گئے۔مخالفت میں حکیم جعفر علی اور مولوی حمید اللہ نے رسالہ شائع کر کے خوب جوش دکھلایا۔اور مولوی صاحب بیعت سے محروم رہے اور حسب پیشگوئی مسیح موعود میری تبلیغ کے ذریعہ مولوی دین محمد صاحب بیعت میں داخل ہوئے اور وہ خدا کے فضل سے جو شیلے احمدی ہیں۔993 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حافظ نورمحمد صاحب ساکن فیض اللہ چک نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ سیر کو جاتے ہوئے بسراواں کے راستہ میں شعر و شاعری کا تذکرہ شروع ہوا تو میں نے حضرت مسیح موعود کی خدمت میں عرض کی کہ قرآن مجید میں جو وارد ہے کہ وَالشُّعَرَاءُ يَتَّبِعُهُمُ الغَاوُنَ - اَلَمُ تَرَأَنَّهُمْ فِي كُلِّ وَادٍ يَهِيمُونَ وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَالَا يَفْعَلُونَ (الشعراء: ۲۲۵) اس سے شعر گوئی کی برائی ثابت ہوتی ہے۔حضور نے فرمایا! کہ آپ ذرا اس کے آگے بھی تو پڑھیں۔تو مولوی غلام محمد صاحب نے اگلی آیت فوراً پڑھ دی کہ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَذَكَرُوا اللَّهَ كَثِيرًا (الشعراء: ۲۲۸) اس پر میرا مطلب حل ہو گیا۔994 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حافظ نورمحمد صاحب ساکن فیض اللہ چک نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ ہمارے گاؤں میں ایک کشمیری مولوی جو حافظ قرآن بھی تھے تشریف لائے اور کئی روز تک وہ اپنے وعظ میں غیر مقلدین یعنی اہل حدیث کے خلاف تقریریں کرتے رہے۔ہم بھی غیر مقلد تھے۔مولوی صاحب اعلانیہ کہا کرتے کہ اپنے فوت شدہ بزرگوں سے مدد طلب کرنا جائز ہے اور جس قدر نمازمیں تم نے غیر مقلدوں کے پیچھے پڑھی ہیں۔سب کی سب دوبارہ پڑھنی چاہئیں اور ثبوت میں قرآنی آیات یا ایها الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُو اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيْلَةَ (المائدة : (۳۶) پیش کرتے تھے۔میں نے اُن مولوی